حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر ہفتے کو یومِ سیاہ منا رہی ہے جب کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی انتخابی نتائج پر آج تک انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق امن مشقوں کا مقصد شریک ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور علاقائی امن کے ساتھ عالمی امن کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو عام انتخابات کا آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ یہ سال ملکی معاشی ترقی اور صنعتوں کے لیے کیسا رہا؟ جانتے ہیں مختلف کاروباری افراد کی زبانی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الہٰی کہتے ہیں کہ کرک وہ واحد ضلع ہے جو گزشتہ 20 برس سے دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ تھا۔ تاہم حالیہ واقعات کے بعد صورتِ حال تبدیل ہوئی ہے۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ اس ایک سال میں عوام کے کتنے مسائل حل ہوئے اور وہ حکومت کی کارکردگی سے کتنے مطمئن ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین ایک عرصے سے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور پاکستان کا انحصار ا سپیس ٹیکنالوجی میں چین پر بہت زیادہ ہے۔ لونر روور کے ذریعے پاکستان چاند پر تحقیق میں اپنا کردار ادا کرسکے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ یعنی قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کی۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول نے کہا کہ امریکی بزنس کمیونٹی کے ساتھ مزید کام کرنے کی گنجائش ہے۔ ارم عباسی کی رپورٹ۔
عالمی ادارے کے حکام کا یہ ردعمل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں مقیم تقریباً 30 لاکھ افغان شہریوں کو ملک بدری کا نشانہ بنانے کے کئی مراحل مپر مشتمل منصوبے کی منظوری کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔
چین اور پاکستان کے صدور کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں اسلام آباد نے سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی دہرائی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک مہنگی سروس ہو گی لیکن مستقبل میں دیگر کمپنیوں کے آنے سے مقابلہ سازی کی وجہ سے امکان ہے کہ اس کی قیمت بھی کم ہو گی۔
پاکستان کی منصوبہ بندی وزارت کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایس اے پی پروگرام کی اسکیموں کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں یہ عام لوگوں کی اسکیموں کے لیے فنذز ہیں ۔
بعض ماہرین اور تجزیہ کار ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ زرعی ٹیکس کی شرح بڑھانے کے مقاصد پورے نہیں ہو پائیں گے اور ساتھ ہی اس سے پاکستان کے لیے فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available