تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کرپشن کے بارے میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ ملک کا نظام انصاف، سماجی رویے اور ملک کی مشکل معاشی صورتِ حال ہے جس میں کرپشن کو ایک معمول سمجھا جا رہا ہے۔
پاکستان کی بحریہ کے زیرِ انتظام شمالی بحیرۂ عرب میں چار روزہ مشقیں کی گئیں۔ ان مشقوں میں چین، ایران، سعودی عرب، بنگلہ دیش، انڈونیشیا اور یو اے ای سمیت 12 ممالک کے بحری جنگی جہاز اور طیارے شریک تھے۔ امریکی جہاز بھی مشقوں میں شریک ہوا۔ ان مشقوں کے مقاصد کیا ہیں اور پاکستان کے لیے ان کی کیا اہمیت ہے؟
تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان خطوط کے ذریعے اپنا مقدمہ پیش کرنا چاہتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اُن کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں آٹھ نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کی پانچ ہائی کورٹس سے پانچ، پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا گیا ۔
بسنت کا تہوار لاہور کے بہت سے باسیوں کو پتنگ بازی، میوزک اور چھت پر ہونے والی ایک منفرد تفریح کی یاد دلاتا ہے۔ کئی برس قبل 'خونی ڈور' کی وجہ سے ماضی بن جانے والا یہ تہوار بہار رُت آتے ہی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہو جاتا ہے۔ لاہور میں بسنت کیسے منائی جاتی تھی؟ دیکھیے نوید نسیم کی رپورٹ میں۔
زندہ بچ کر واپس آنے والے شعیب بتاتے ہیں کہ اسمگلرز کے تشدد سے کشتی کا کوئی سوار مر جاتا تو وہ دوسروں کو حکم دیتے کہ اس کی لاش سمندر میں پھینک دو۔ اگر کوئی انکار کرتا تو وہ اس پر بھی تشدد شروع کردیتے۔
حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر ہفتے کو یومِ سیاہ منا رہی ہے جب کہ اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی انتخابی نتائج پر آج تک انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق امن مشقوں کا مقصد شریک ممالک کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا اور علاقائی امن کے ساتھ عالمی امن کو فروغ دینا ہے۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو عام انتخابات کا آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ یہ سال ملکی معاشی ترقی اور صنعتوں کے لیے کیسا رہا؟ جانتے ہیں مختلف کاروباری افراد کی زبانی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شہباز الہٰی کہتے ہیں کہ کرک وہ واحد ضلع ہے جو گزشتہ 20 برس سے دہشت گردی کے ناسور سے محفوظ تھا۔ تاہم حالیہ واقعات کے بعد صورتِ حال تبدیل ہوئی ہے۔
پاکستان میں آٹھ فروری کو عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ اس ایک سال میں عوام کے کتنے مسائل حل ہوئے اور وہ حکومت کی کارکردگی سے کتنے مطمئن ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین ایک عرصے سے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور پاکستان کا انحصار ا سپیس ٹیکنالوجی میں چین پر بہت زیادہ ہے۔ لونر روور کے ذریعے پاکستان چاند پر تحقیق میں اپنا کردار ادا کرسکے گا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available