تجزیہ کار سید محمد علی کہتے ہیں کہ پاکستان کو جب 2008 میں ان طیاروں کی پہلی کھیپ ملی تو اس وقت امریکی نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ باؤچر نے کانگریس کو یقین دہانی کرائی تھی کہ بلاک 52 صرف دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال ہوں گے۔
پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ارمغان قریشی اپنے والد کے نام پر بھی منشیات منگواتا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس میں غیر ملکی کورئیر کمپنی سمیت دو کمپنیوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔
گلگت بلتستان میں دیامیر بھاشا ڈیم کے متاثرین کا شاہراہِ قراقرم سے ملحقہ گراؤنڈ میں گزشتہ گیارہ دن سے دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین حکومت سے ڈیم کی اراضی کا معاوضہ اور دیگر وعدے پورے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پاکستان کا شمار ان 10 سرفہرست ملکوں میں نہیں ہوتا جہاں سے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخلے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن آتے ہیں۔ پھر بھی اس کے ہزاروں شہری ہر سال یورپ پہنچنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔
سابق سفیر اور وسط ایشیائی امور کے ماہر طارق عثمان حیدر کہتے ہیں کہ سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد پاکستان کی خواہش رہی ہے کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ اس کے تاریخی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات بحال ہوں۔
نیویارک سٹی میئر نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا کہ "ہم روز ویلٹ ہوٹل میں مہاجرین کی پناہ گاہ اور ہیومینیٹرین ریسپانس اینڈ ریلیف سینٹر بند کر رہے ہیں۔"
امریکہ نے متعدد ممالک کی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا ہے؟ یہ ٹیرفس کیوں لگائے جا رہے ہیں؟ کیا پاکستان بھی اس کی زد میں آئے گا؟ اور ان ٹیرفس کے پاکستان پر کیا اثرات ہو سکتے ہیں؟ جانیے محمد ثاقب کی رپورٹ میں۔
بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس حکومتی منصوبے پر کاشت کار کیا کہتے ہیں اور ماہرینِ ماحولیات کو اس پر کیا خدشات ہیں؟ جانیے مرتضیٰ زہری کی رپورٹ میں۔
حکام گوادر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کو ایک بڑی تبدیلی اور کامیابی قرار دیتے ہیں لیکن گوادر میں کسی تبدیلی کے بہت کم ہی آثار نظر آتے ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پیر کو چوتھے روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند ہے۔ گزرگاہ کی بندش سے سرحد کے دونوں طرف تجارتی سامان سے لدے ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں ۔
افغانستان کی سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف مقامات پر فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں چار اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع بولان (کچھی) میں عسکریت پسندوں نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صوبائی اسمبلی کے رکن میر لیاقت لہڑی کے محافظوں سے اسلحہ چھین لیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available