پاکستان کی منصوبہ بندی وزارت کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ایس اے پی پروگرام کی اسکیموں کے لیے بجٹ میں فنڈز مختص کیے گئے ہیں یہ عام لوگوں کی اسکیموں کے لیے فنذز ہیں ۔
بعض ماہرین اور تجزیہ کار ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ زرعی ٹیکس کی شرح بڑھانے کے مقاصد پورے نہیں ہو پائیں گے اور ساتھ ہی اس سے پاکستان کے لیے فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل شدت اختیار کر سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق تحریکِ انصاف اور عمران خان کی شروع سے ہی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ براہِ راست فوجی قیادت سے بات کریں۔ لیکن دوسری جانب سے اس پر دلچسپی دکھائی نہیں دے رہی۔
کینسر کے مرض کے بارے میں آگاہی کے لیے ہر سال چار فروری کو ’ورلڈ کینسر ڈے‘ منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں سالانہ کینسر کے کتنے مریض سامنے آتے ہیں اور ملک میں کینسر کی کون سی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں؟ بتا رہی ہیں ثمن خان۔
تجزیہ کار فضل الرحمن کے مطابق صدر زرداری معاشی معاملات اور سی پیک پر بات چیت کریں گے البتہ سر فہرست پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات ہی ہوں گے تاکہ چین کے خدشات دور کیے جاسکیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں انتظامی طور پر مزید بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں جن میں جسٹس محسن اختر کیانی کی جگہ جسٹس سرفراز ڈوگر کو انسدادِ دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کا انتظامی جج تعینات کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیرِ اعظم کی زیرِ سربراہی اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں لگ بھگ 30 لاکھ افغان شہریوں کے اسٹیٹس کا جائزہ لیا گیا
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں انکشاف ہو ا ہے کہ رواں سال جنوری میں ملک بھر میں کم از کم دہشت گردی کے 74 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 91 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
حربیار مری نہ صرف بی ایل اے کے ایک دھڑے کے سربراہ ہیں بلکہ وہ "فری بلوچستان موومنٹ" نامی ایک سیاسی تنظیم کی قیادت بھی کرتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ ساتھ ایران میں مقیم بلوچوں کے حقوق کے لیے زیادہ متحرک ہے۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلعے خیبر میں انسدادِ پولیو مہم میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے ایک پولیس اہلکار کو پیر کی صبح نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
پنجاب کے شہر بہاولپور کے کھلاڑی سہیل عدنان نے تباہ حال اسکواش کورٹ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ کھیل کی لگن انہیں 'برٹش جونیئر اوپن اسکوائش ٹائٹل' جیتنے تک لے گئی۔ ان کے بقول والد نے صرف ان کے شوق کو دیکھتے ہوئے اپنا پیٹ کاٹ کر ایک مہنگا کھیل کھیلنے دیا۔ ضیاءالرحمٰن کی رپورٹ دیکھیے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available