ڈسکہ کے رہائشی حمزہ آصف بٹ نے تھانے میں درخواست دائر کی تھی کہ احمدی کمیونٹی کے افراد نے جمعے کی نماز ادا کی، حالاں کہ آئینِ پاکستان کے مطابق اُنہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں ہونے والی تقرریاں اور تبادلوں پر مختلف حلقے اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ ججز کی تعیناتی پر اٹھنے والے سوالات عدلیہ کی ساکھ پر کیا اثر ڈال رہے ہیں اور کیا ان اقدامات کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا بھی کوئی کردار ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پشاور میں مقیم ایک سیکیورٹی اہلکار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اگر داعش خراساں واقعی طالبان کے حامی رہنماؤں کے خلاف ایک منظم مہم چلا رہی ہے تو یہ پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی تشویش ناک بات ہے۔
بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز 'کا دعویٰ ہے کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران صوبے میں مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر 100 سے زائد افراد کو جبری طور پر لاپتا گیا ہے۔
تجزیہ نگار سلمان غنی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو یہ احساس ہوا ہے کہ وہ تنہا اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کو مجبور نہیں کرسکتی ۔لہٰذا و ہ اب ایک اتحاد کی طرف بڑھنا چاہتی ہے۔
مولانا حامد الحق مولانا سمیع الحق کے بڑے بیٹے اور مولانا عبدالحق کے پوتے تھے ۔ وہ 1968 میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم آبائی گاوں اکوڑہ خٹک کے گورنمنٹ ہائی اسکول سے حاصل کی ۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ نمازِ جمعہ کے بعد ہوا جب کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے۔
واشنگٹن میں قائم تنظیم فریڈم ہاوٴس کی سالانہ رپورٹ پاکستان جمہوری اور شخصی آزادیوں میں مزید نیچے
ارشاد احمد عارف کا کہنا تھا کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے اخبار کی صنعت شدید متاثر ہوئی ہے۔ نجی کمپنیوں کے اشہتارات بھی کم ہو گئے ہیں، لہذٰا اخبارات کی آمدن کا واحد ذریعہ اب حکومتی اشتہارات ہی رہ گئے ہیں۔
پاکستان سے افغان مہاجرین کو ڈی پورٹ کرنے اور مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کمیٹی میں افغان مہاجرین کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات عاصم علی رانا کی اس رپورٹ میں۔
دونوں ملکوں کے درمیان طورخم میں زیرو پوائنٹ کے قریب مورچے کی تعمیر پر حالات کشیدہ ہونے پر پاکستان نے گزرگاہ کو مبینہ طور پر بند کر کے دو طرفہ تجارت اور آمدورفت کا سلسلہ روک دیا تھا۔
ماہرین کے مطابق اس نئے سیاسی منظر نامے میں پاکستان کو علاقائی سلامتی، توانائی کی ضروریات، اقتصادی اور دفاعی معاملات میں اپنی خارجہ پالیسی میں تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available