پیر 10 مارچ کو مقررہ وقت سے نو منٹ کی تاخیر کے بعد جب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو اس وقت اپوزیشن میں شامل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سنی اتحاد کونسل کے اراکینِ قومی اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھے۔
راستوں کی بندش کا تعلق بلوچستان میں امن و امان کی صورتِ حال سے ہے جس میں حالیہ عرصے کے دوران بے یقینی کے آثار نمایاں ہیں۔
سیویکس نے اپنے مانیٹرنگ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر میں سیاسی مخالفین کے احتجاج کے خلاف منظم کارروائیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن میں سینکڑوں لوگوں کو احتجاج سے پہلے گرفتار کیا گیا
ہزاروں پاکستانی ہر برس دیگر ممالک کی شہریت اختیار کررہے ہیں۔ محتاط اندازے کے مطابق اس سے کئی ارب ڈالرپاکستان سے باہرجا رہے ہیں۔ وہ کون سے پاکستانی ہیں جو دیگر ممالک کی شہریت اختیار کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟ جانیے محمد ثاقب کی اس رپورٹ میں۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے اگرچہ بہت کم وقت دیا گیا ہے لیکن یہ اس دہشت گردی کی وجہ سے ہوا جس کا سامنا پاکستان کوہے۔ طلال چوہدری نے مزید کیا کہا؟ جانیے عاصم علی رانا سے ان کی گفتگو میں۔
پاکستان کی وزارتِ تجارت کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات صرف ایک ماہ میں 15 فی صد کمی کا شکار ہوئی ہیں۔ ٹیکسٹائل کی صنعت کے حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ اس صنعت کو در پیش مختلف مسائل کے ساتھ ملک میں اس سال کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ کمی ہے۔
پاکستان میں دیگر سرجریز کے ساتھ اب روبوٹک سرجی نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ لیکن یہ عام آپریشنز کی طرح نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے ماہر سرجن درکار ہوتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی سے طریقۂ علاج میں کیا تبدیلی آئی ہے اور روبوٹک سرجری کتنی فائدے مند ہے؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پولیس دستاویزات اور ایک مقامی پولیس عہدے دار کے مطابق اشفاق نامی شخص کو مشتاق احمد کے قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال بھی خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کی شکایات رپورٹ ہوئیں۔ خواتین کی شکایت کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ادارے قائم ہونے کے باوجود متاثرہ خواتین کیوں آواز نہیں اٹھا پاتیں؟ بتا رہی ہیں ثمن خان اس رپورٹ میں۔
پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق "غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ اب قومی قیادت نے افغان سٹیزن شپ کارڈ رکھنے والوں کو بھی اُن کے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ رضاکارانہ طور پر 31 مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں ورنہ یکم اپریل سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا۔"
پاکستان کی حکومت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک سال کی مدت مکمل کرلی ہے۔ مبصرین کے مطابق عدلیہ اور حکومت میں کشیدگی کسی حد تک کم ہوئی ہے جب کہ حکومت نے ایک برس میں معاشی میدان میں کسی حد تک استحکام حاصل کیا ہے البتہ کئی شعبہ جات میں اس کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی تھنک ٹینک کے مطابق 2021 کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available