پاکستان کے دفاعی اور خارجہ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب میں پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی تعاون کو سراہنا دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری دونوں ممالک میں مؤثر انٹیلی جینس اور سیکیورٹی تعاون کا ثبوت ہے۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی شہر بنوں کے حساس علاقے میں منگل کی شام دو خودکش حملوں سمیت تین دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد تعداد 18 ہو گئی ہےجن میں پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد شریف اللہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے وقت ہونے والے دھماکے کے مبینہ ملزم کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایبی گیٹ پر ہونے والے حملے کے 'دہشت گرد' کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کی گفتگو سنیے۔
س دھماکے کے بعد بنوں میں دھماکوں کی تعداد تین ہو گئی ہے مگر سرکاری طور پر سیکورٹی ذرائع نے دو خودکش حملوں/ دھماکوں کی تصدیق کی ہے جبکہ مسجد کے دھماکے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے
چین اور پاکستان میں خلائی تحقیق میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ البتہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان چین کے خلائی تحقیق میں تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسے اپنی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔
گوادر کے مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ گیس باؤزر پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں تاہم انہیں آگ لگانے کا یہ پہلا موقع ہے
محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ جائے گی۔
کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی جھڑپوں میں ایک طالبان سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین سرحدی گزرگاہ طورخم پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ دو طرفہ فائرنگ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈسکہ کے رہائشی حمزہ آصف بٹ نے تھانے میں درخواست دائر کی تھی کہ احمدی کمیونٹی کے افراد نے جمعے کی نماز ادا کی، حالاں کہ آئینِ پاکستان کے مطابق اُنہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available