رسائی کے لنکس

قلات: ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، چار زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو
  • قلات: 61 ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک اہلکار ہلاک، چار زخمی۔
  • لیویز حکام کےمطابق دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے.
  • ایک اور خبر کے مطابق ضلع گوادر میں پسنی کے ساحلی شاہراہ پر واقع مہکولا چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
  • پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔
  • حملہ آوروں نے تین گیس باؤزر گاڑیوں کو جلا دیا، تین دیگر باؤزر کے ٹائر پھاڑ دیے، اور ساحلی شاہراہ پولیس کی ایک ڈبل کیبن گاڑی کو بھی آگ لگادی ۔
  • تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔


قلات میں آر سی ڈی روڈ (N-25) پر 61 ونگ کمانڈر کی اسکواڈ گاڑی کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

لیویز فورس کے ذرائع کے مطابق حملہ پیر کی دوپہر 2 بج کر 55 منٹ پر مڈ وے قلات کے قریب پیش آیا، جب ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
لیویز حکام کےمطابق دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے.

ایک اور خبر کے مطابق ، ضلع گوادر میں پسنی کے ساحلی شاہراہ پر واقع مہکولا چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے دوران پولیس کی گاڑی سمیت متعدد گیس باؤ زر( ایل پی جی گیس لے جانے والےٹینکرز) کو آگ لگا دی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شب 8 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا جب مسلح افراد نے اچانک چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا۔


حملہ آوروں نے تین گیس باؤزر گاڑیوں کو جلا دیا، تین دیگر باؤزر کے ٹائر پھاڑ دیے، اور ساحلی شاہراہ پولیس کی ایک ڈبل کیبن گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

کوسٹل ہائی وے پولیس کے ایک سینئر اہلکار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایل پی جی گیس باؤزر کی گاڑیاں کراچی سے ایران جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کے تین کمروں کو بھی نذر آتش کر دیا اور وہاں موجود اہلکاروں سے چار رائفلیں چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ساحلی شاہراہ زون 2، ڈی ایس پی سرکل پسنی، ایس ایچ او صدر پسنی اور ایس ایچ او اورماڑہ موقع پر پہنچ گئے۔

اس واقعے میں تا حال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس اور سکیوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔

فورم

XS
SM
MD
LG