رسائی کے لنکس

نائٹ وژن آلات بنانے والی فرانسیسی کمپنی کا امریکہ میں نئی فیکٹری لگانے کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

  • فرانسیسی کمپنی ’ایگزوسنز‘ کی جانب سے امریکہ میں نئی فیکٹری لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
  • نئی فیکٹری امریکہ کی ریاست میسا چوسٹس میں بنائی جا رہی ہے۔
  • امریکہ میں 2027 تک کام شروع کر دیں گے: کمپنی کا بیان

ویب ڈیسک— ’نائٹ وژن سسٹم‘ کے اہم آلات بنانے والی ایک فرانسیسی کمپنی نےپیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں نئی فیکٹری لگا رہی ہے۔اس کمپنی کے آلات نیٹو اتحاد میں شامل بعض ممالک بھی استعمال کرتے ہیں۔

نائٹ وژن سسٹمز ان آلات کو کہا جاتا ہے جو تاریکی میں دیکھنے کے لیےکام آتے ہیں۔ یہ آلات اکثر سیکیورٹی ایجنسیز استعمال کرتی ہیں۔

فرانسیسی کمپنی ’ایگزوسنز‘ کی جانب سے امریکہ میں نئی فیکٹری لگانے کا اعلان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب نیٹو میں شامل ممالک پر دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ایگزوسنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیکٹری امریکہ کی ریاست میسا چوسٹس میں قائم کی جا رہی ہے جو دو برس بعد 2027 میں کام شروع کر دے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کے لیے دو کروڑ دس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے اور یورپ میں اپنے آپریشنز کی توسیع دینا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ زیادہ شدت کی لڑائیوں نےیہ واضح کیا ہے کہ رات کی تاریکی میں آپریشنز کی صلاحیت حربی برتری کے لیے کتنی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ایگزوسنز نے گزشتہ ہفتے نیٹو کے رکن ملک فِن لینڈ میں نائٹ وژن گاگلز بنانے والی ایک کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔

نائٹ وژن گاگلز وہ چشمہ ہوتا ہے جس کی مدد سے سیکیورٹی اہلکار رات کی تاریکی میں بھی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

اس رپورٹ میں شامل بعض معلومات خبر رساں ادارے رائٹرز سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG