س دھماکے کے بعد بنوں میں دھماکوں کی تعداد تین ہو گئی ہے مگر سرکاری طور پر سیکورٹی ذرائع نے دو خودکش حملوں/ دھماکوں کی تصدیق کی ہے جبکہ مسجد کے دھماکے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا ہے
چین اور پاکستان میں خلائی تحقیق میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ البتہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان چین کے خلائی تحقیق میں تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسے اپنی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔
گوادر کے مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ گیس باؤزر پر پہلے بھی حملے ہوتے رہے ہیں تاہم انہیں آگ لگانے کا یہ پہلا موقع ہے
محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم رواں ماہ تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ جائے گی۔
کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شروع ہونے والی جھڑپوں میں ایک طالبان سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مصروف ترین سرحدی گزرگاہ طورخم پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ دو طرفہ فائرنگ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈسکہ کے رہائشی حمزہ آصف بٹ نے تھانے میں درخواست دائر کی تھی کہ احمدی کمیونٹی کے افراد نے جمعے کی نماز ادا کی، حالاں کہ آئینِ پاکستان کے مطابق اُنہیں اس کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان میں 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ میں ہونے والی تقرریاں اور تبادلوں پر مختلف حلقے اعتراضات اٹھا رہے ہیں۔ ججز کی تعیناتی پر اٹھنے والے سوالات عدلیہ کی ساکھ پر کیا اثر ڈال رہے ہیں اور کیا ان اقدامات کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا بھی کوئی کردار ہے؟ جانیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
پشاور میں مقیم ایک سیکیورٹی اہلکار نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اگر داعش خراساں واقعی طالبان کے حامی رہنماؤں کے خلاف ایک منظم مہم چلا رہی ہے تو یہ پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی تشویش ناک بات ہے۔
بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی تنظیم 'وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز 'کا دعویٰ ہے کہ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران صوبے میں مختلف علاقوں سے مبینہ طور پر 100 سے زائد افراد کو جبری طور پر لاپتا گیا ہے۔
تجزیہ نگار سلمان غنی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو یہ احساس ہوا ہے کہ وہ تنہا اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے حکومت کو مجبور نہیں کرسکتی ۔لہٰذا و ہ اب ایک اتحاد کی طرف بڑھنا چاہتی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available