پاکستان میں دیگر سرجریز کے ساتھ اب روبوٹک سرجی نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ لیکن یہ عام آپریشنز کی طرح نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے ماہر سرجن درکار ہوتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی سے طریقۂ علاج میں کیا تبدیلی آئی ہے اور روبوٹک سرجری کتنی فائدے مند ہے؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پولیس دستاویزات اور ایک مقامی پولیس عہدے دار کے مطابق اشفاق نامی شخص کو مشتاق احمد کے قتل کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سال بھی خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے کی شکایات رپورٹ ہوئیں۔ خواتین کی شکایت کے حل کے لیے حکومتی سطح پر ادارے قائم ہونے کے باوجود متاثرہ خواتین کیوں آواز نہیں اٹھا پاتیں؟ بتا رہی ہیں ثمن خان اس رپورٹ میں۔
پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق "غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ اب قومی قیادت نے افغان سٹیزن شپ کارڈ رکھنے والوں کو بھی اُن کے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ رضاکارانہ طور پر 31 مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں ورنہ یکم اپریل سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا۔"
پاکستان کی حکومت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ایک سال کی مدت مکمل کرلی ہے۔ مبصرین کے مطابق عدلیہ اور حکومت میں کشیدگی کسی حد تک کم ہوئی ہے جب کہ حکومت نے ایک برس میں معاشی میدان میں کسی حد تک استحکام حاصل کیا ہے البتہ کئی شعبہ جات میں اس کو مشکلات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی تھنک ٹینک کے مطابق 2021 کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 37 ماہ پر محیط قرض پروگرام کا پہلا جائزہ شروع ہوچکا ہے۔ حکومت کو اس وقت چھ سو ارب روپے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے تاہم حکومت اگلی قسط کے حصوصل کے لیے پُرامید ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کے اہم رہنما کی گرفتاری پاکستان اور امریکہ کے درمیان کامیاب اور مسلسل جاری انٹیلی جینس اور سیکیورٹی تعاون کا ثبوت ہے۔
ملالہ یوسفزئی بدھ کو اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہ پور پہنچیں۔ اس مختصر دورے میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ ان کے والد ضیاء الدین یوسفزئی اور شوہر اسیر ملک بھی تھے۔
پاکستان کے دفاعی اور خارجہ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب میں پاکستان کے انسدادِ دہشت گردی تعاون کو سراہنا دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری دونوں ممالک میں مؤثر انٹیلی جینس اور سیکیورٹی تعاون کا ثبوت ہے۔
خیبرپختونخوا کے جنوبی شہر بنوں کے حساس علاقے میں منگل کی شام دو خودکش حملوں سمیت تین دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد تعداد 18 ہو گئی ہےجن میں پانچ سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم محمد شریف اللہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available