رسائی کے لنکس

اب اپنا تیار کردہ یورینیم استعمال ہوگا:ایران کا اعلان


اب اپنا تیار کردہ یورینیم استعمال ہوگا:ایران کا اعلان
اب اپنا تیار کردہ یورینیم استعمال ہوگا:ایران کا اعلان

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کئے گئےایک بیان کے مطابق ایران ملک کے اندر تیار کردہ خام یورینیم یا Yellowcakeاصفہان کے جوہری پلانٹ میں ایندھن کے طور پر استعمال کرے گا۔ اس سے قبل ایران جنوبی افریقہ سے برآمد کیا ہوا yellowcake استعمال کر رہا تھا جو ستر کی دہائی میں وہاں سے خریدا گیا تھا۔

ایران نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اپنے اصفہان میں موجود جوہری پلانٹ میں پہلی بار ملکی سطع پر تیار کردہ یورینیم استعمال کرے گا۔

ایران کےجوہری توانائی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ایران ملک کے اندر تیار کردہ خام یورینیم یا Yellowcakeاصفہان کے جوہری پلانٹ میں ایندھن کے طور پر استعمال کرے گا۔ اس سے قبل ایران جنوبی افریقہ سے برآمد کیا ہوا yellowcake استعمال کر رہا تھا جو ستر کی دہائی میں وہاں سے خریدا گیا تھا۔

ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اس خبر کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور ایران کے جوہری پروگرام کے اعلیٰ عہدیدار سعید جلیل کے درمیان مذاکرات پیر سے جنیوا میں شروع ہو رہے ہیں۔

کیتھرین امریکہ اور یورپی ممالک کے پانچ ملکوں کی نمائیندگی کر رہی ہیں۔ان ممالک میں سلامتی کونسل کے مستقل اراکین برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ کے علاوہ جرمنی شامل ہیں۔ا یران کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق ایک سال میں یہ پہلے مذاکرت ہونگے۔

علی اکبر صالحی نے خام یورینیم کی تیاری کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس کے بارے میں ایٹمی توانائی کی عالمی ادارے کو بتائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران جوہری ایندھن کی مختلف مراحل میں تیاری خود کفیل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ Yellowcakeبندرعباس میں گاچن کے کارخانے سے اصفہان منتقل کیا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس یورینیم کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

لندن کے تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوت فارسٹریٹیجک سٹڈیز کے سنیئر فیلو Mark Fitzpatrick علی اکبر کے بیان سے اتفاق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ خود کفیل ہونے کے لئے ایران کو زیادہ اعلیٰ قسم کا خام یورینیم تلاش کرنا ہوگا۔ وہ کہتے ہیں کہ ماہرین کا خیال ہے کہ ایران تو پہلے سے بہت کم مقدار میں Yellowcakeتیار کر رہا تھا۔

مغربی ممالک ایران پر الزام لگاتے ہیں کہ اس کے جوہری پروگرام کا مقصد ایٹمی ہتھیاربنانا ہے مگر ایران اس الزام کو رد کرتا آرہا ہے۔

ایران کے پروگرام کے بارے میں عرب اور خلیجی ممالک میں پائے جانے والے تحفظات کے بارے میں حالیہ انکشافات کے بعد ایران انہیں یقین دلانے کی کوشش کر رہا ہے اس کا پروگرام ان کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کےصدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ان کا ملک تعاون کے لئے تیار ہے مگر وہ اپنے جائز حقوق پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے

XS
SM
MD
LG