رسائی کے لنکس

ایرانی آبدوزیں بحیرہ احمر میں پہنچ گئیں


ایرانی آبدوزیں بحیرہ احمر میں پہنچ گئیں
ایرانی آبدوزیں بحیرہ احمر میں پہنچ گئیں

ایران کے ایک نیم سرکاری خبررساں ادارے نے کہاہے کہ ایران نے اپنی آبدوزیں بحیرہ احمر میں بھیج دی ہیں ہیں۔ اپنے ملک سے دور پانیوں میں یہ اس انداز کی ایران کی پہلی فوجی موجودگی ہے۔

خبررساں ادارے فارس نے منگل کے روز ایک عہدے دار کے حوالے سے، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کہا ہے کہ تہران نے معلومات اکھٹی کرنے، اور دوسرے جنگی جہازوں کی نشان دہی کے لیے بین الاقوامی پانیوں میں اپنی آب دوزیں بھیجی ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مئی میں بحیرہ احمر میں داخل ہونے سے قبل خلیج عدن تک کے سفر میں ایرانی بحری جنگی جہاز آب دوزوں کے ساتھ تھے۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس مشن پر کتنی آب دوزیں روانہ کی گئی ہیں اور وہ کس قسم کی ہیں۔

فروری میں ایران نے گذشتہ 30 سال کے عرصے میں پہلی بار اپنی بحریہ کے دو جہاز بحیرہ روم میں بھیجے تھے۔ایرانی بحریہ کے جہاز مصر کی نہر سویز سے گذرنے کے بعد شام میں لنگر انداز ہوئے تھے۔

اسرائیل نے اس ایران کے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے جب کہ ایران کا کہناہے کہ اس کارروائی کا مقصد اس کی دفاعی صلاحیتوں کو روبہ عمل لانا ہے۔

XS
SM
MD
LG