ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے مہر نیوز نے کہاہے کہ ملک کے مقدس شہر قم کے قریب گیس پائپ لائنوں پر تین دھماکے ہوئے ہیں۔
خبروں میں بتایاگیاہے کہ تفتیشی عہدے دار یہ جائزہ لے رہے ہیں کہ جمعے کے روز ہونے والے ان دھماکوں کی وجہ کیا تھی۔ تاہم کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
فروری میں بھی ایران کے ایک سرکاری میڈیا نے قم کے قریب گیس پائپ لائنوں پر تین دھماکوں کی خبر دی تھی۔اس وقت عہدے داروں نے کہاتھا کہ ان دھماکوں کی وجہ کوئی تکینکی خرابی نہیں تھی۔
ملک کے جنوبی حصے میں واقع ان پائپ لائنوں کے ذریعے ریفائنزیز سے گیس ایران کے شمالی علاقوں میں پہنچا ئی جاتی ہے۔