رسائی کے لنکس

ملائیشیا نے ایران بھیجے جانےوالے ممکنہ جوہری آلات کی کھیپ پکڑلی


ملائیشیا نے ایران بھیجے جانےوالے ممکنہ جوہری آلات کی کھیپ پکڑلی
ملائیشیا نے ایران بھیجے جانےوالے ممکنہ جوہری آلات کی کھیپ پکڑلی

ملائیشیا کی پولیس نے کہاہے کہ ایران جانے والے ایک بحری جہاز میں موجود مشکوک آلات جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

جمعے کے روز ملائیشیا کے انسپکٹر جنرل پولیس تان سری اسماعیل عمر نے یہ تصدیق کی کہ پولیس نے چین سے آنے والے ایک بحری جہاز اور دو کنٹینروں کو اپنے قبضے میں لیا جن کے ذریعے ایسے آلات بھیجے جارہے تھے جنہیں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جمعرات کے روز حکام نے کہاتھا کہ انہوں نے آٹھ مارچ کو چین سے کلانگ کی بندرگاہ پر آنے والے ایک بحری جہاز پر سے کنٹینر پکڑے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ تفتیشی عہدے دار ابھی تک یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ پکڑے جانے والے آلات کے ذریعے کیا کیا کچھ کیا جاسکتا ہے۔

بحری جہاز کے عملے کو پوچھ گچھ کے بعد جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG