فرقہ وارانہ کشیدگی اور فسادات سے متاثرہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے کرم میں امن معاہدے کے بعد بھی حالات معمول پر نہیں آئے اور اتوار کو ضلعے میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
لوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں مسافر بس بم دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ 36 کے قریب زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ بلوچ عسکریت پسند تنظیم ’بی ایل اے‘ نے مسافر بس پر حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد کسی پاکستانی وزیرِ خارجہ کا دورۂ بنگلہ دیش دونوں ملکوں کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہوگا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم پر بگن کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈیرہ بگٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ضلع کے سرکاری اسپتال میں کوئی گائناکالوجسٹ یا لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں ہیں۔ ڈیرہ بگٹی وزیرِ اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا حلقۂ انتخاب ہے۔
سال 2024 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو سات ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کیا جس نے معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد دی۔ اس قرضے کی منظوری کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا اور معیشت میں بہتری آئی۔
بعض قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کٹھن ہو گا۔ جب کہ بعض مبصرین کہتے ہیں کہ امن کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی حکومت نے ’اُڑان پاکستان‘ کے نام سے ایک معاشی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں اقتصادی مسائل حل کرنے کے لیے ہدف شدہ فریم ورک کا تعین کیا گیا ہے۔
پاکستان کی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نو مئی 2023 کے واقعات میں ملوث 19 مجرمان کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی، سول سوسائٹی کے ارکان سمیت خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ظریف بلوچ کے مبینہ اغوا اور ہلاکت کے ذمے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
معاہدے میں کہا گیا ہے ہے اگر کسی علاقے میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو امن کمیٹیاں فوری متحرک ہوں گی۔ دوسرا فریق اس پر کوئی جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔
بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات میں اضافے سے واضح ہوتا ہے کہ اس حوالے سے مضبوط قوانین اور اس کے نفاذ کے علاوہ عوامی آگاہی کی مہمات کی اشد ضرورت ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available