بعض مبصرین کے مطابق وفاقی حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مابین اختلافات اور اسلام آباد کے افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان سے تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے بھی پاکستان مخالف عسکریت پسندوں کو کارروائیوں میں تیزی لانے کا موقع ملا ہے۔
منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان کی جوہری توانائی سے بجلی بنانے کی صلاحیت چار ہزار 760 میگاواٹ ہو جائے گی۔ یونٹ 5 (سی فائیو) کی پہلی کنکریٹ کی تقریب پیر کو چشمہ (میانوالی) میں منعقد ہوئی۔
انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہی ہنگامہ خیز رہا ہے اور اس دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے۔
پاکستان میں ہر بار نئے سال کی آمد پر مختلف پابندیاں عائد کر دی جاتی ہیں۔ جیسے ڈبل سواری، ساحلِ سمندر پر جانے اور آتش بازی پر پابندیاں وغیرہ۔ لیکن دنیا بھر میں لوگ نئے سال کا بھرپور جشن مناتے ہیں۔ اس بارے میں شہری اور حکام کیا کہتے ہیں؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
پاڑہ چنار روڈ کی مسلسل بندش کے خلاف سب سے زیادہ احتجاجی دھرنے اور مظاہرے ملک کے سب سے بڑے اور اہم تجارتی شہر کراچی میں ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں شہر مں آمدورفت بری طرح متاثر ہے۔
پشاور سے تعلق رکھنے والے اسماعیل شاہ جب دس برس کے تھے تو انہیں پولیو کی تشخیص ہوئی۔ پولیو کے سبب ان کی ایک ٹانگ مفلوج ہو گئی تھی۔ اسماعیل نے اپنی بیماری کو چیلنج سمجھتے ہوئے آگاہی شروع کی۔ مزید جانیے نذرالاسلام کی رپورٹ میں۔
بنگلہ دیش میں پاکستان کے سفیر رہنے والے افراسیاب مہدی ہاشمی سمجھتے ہیں کہ شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کا جھکاؤ بھارت کی طرف رہا ہے جب کہ بنگلہ دیش عوامی پارٹی پاکستان کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے۔
تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری کہتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی اور میزائل پروگرام پر امریکہ و مغرب کی تنقید نئی بات نہیں ہے۔ البتہ بلاول نے امریکہ اور عمران خان پر بیک وقت تنقید کر کے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاڑہ چنار میں جمعے کو احتجاجی دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، کراچی اور دیگر شہروں میں مطالبات کے حق میں دھرنے اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ نو مئی واقعات کے بارے میں فوج کا نقطۂ نظر واضح ہے، نو مئی فوج کا نہیں عوام کا مقدمہ ہے۔
پاکستان کے بہت سے نوجوان روزگار اور بہتر مستقبل کی خواہش میں ملک چھوڑ کر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں اور ایسے میں بعض غیر قانونی راستہ اختیار کر لیتے ہیں۔ نوجوان غیر قانونی طور پر یورپ جانے کا رسک کیوں لے رہے ہیں؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان، یوناما نے کہا ہے کہ اسے اس بارے میں مستند رپورٹس ملی ہیں کہ 24 دسمبر کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں پاکستانی ملٹری فورسز کے فضائی حملوں میں عورتوں اور بچوں سمیت درجنوں شہری ہلاک ہوئے تھے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available