دستاویز کے مطابق ایف بی آر ایک ہزار 10 ہنڈا سٹی گاڑیوں کی تیاری کے لیے تین ارب ادا کرے گا اور باقی رقم 500 گاڑیوں کی ڈیلیوری کے بعد دی جائے گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج خیبرپختونخوا میں جاری فوجی کارروائیوں کے تناظر میں سیاسی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی واپسی اور اس کی پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے باعث شدت پسندوں کو پنپنے کا موقع ملا ہے۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن نے پابندی ہٹنے کے بعد یورپ کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کو امید ہے کہ جلد ہی برطانیہ کا روٹ بھی بحال ہو جائے گا۔ لیکن کیا ان روٹس کی بحالی سے پی آئی اے دوبارہ منافع بخش بن سکتی ہے؟ جانتے ہیں محمد ثاقب اور خلیل احمد کی رپورٹ میں۔
اعلان میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو ہلاک شدگان ضلع میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف مبینہ"دہشت گردانہ سرگرمیوں" کے لیے مطلوب تھے، جہاں کالعدم علیحدگی پسند بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور اس کے اتحادی سرگرم ہیں۔
تجزیہ کار اور سینئر صحافی سلمان غنی کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ بالکل ٹھوس وجوہات کی بنا پر مؤخر ہوا ہے کیوں کہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں کے ساتھ رُکن صوبائی اسمبلی جوہر محمد خان کی سربراہی میں جرگے نے پیر کو مغویوں کی بازیابی کے لیے رابطے کیے ہیں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کر دیا ہے جب کہ فیصلہ سنانے کے لیے نئی تاریخ 17 جنوری مقرر کر دی گئی ہے۔
پنجاب کے گاؤں بستی حسین سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ اپنے گاؤں کی پہلی طالبہ ہیں جو بارہویں جماعت تک پہنچ سکی ہیں۔ وہ رکشہ چلا کر اسکول پہنچتی ہیں اور دیگر طالبات کو بھی تعلیم کے حصول کے لیے اپنے ساتھ لے کر جاتی ہیں۔ ثمن خان کی رپورٹ۔۔ نوٹ: یہ رپورٹ پہلی بار جنوری 2023 میں شائع کی گئی تھی۔
کوئٹہ کے قریب سنجدی کے پہاڑی سلسلے میں کوئلے کی کان میں دھماکہ ہوا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یونائیٹڈ مائنز کمپنی کے زیرِ انتظام کان میں میتھین گیس کے سبب دھماکہ ہوا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دو دن جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں۔
ہفتے کو رات گئے ختم ہونے والے جرگے میں حکام نے اغواء کار طالبان عسکریت پسندوں کے مطالبات پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اتوار کو کانفرنس سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے افغانستان میں طالبان حکومت کے تحت لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کے دیگر حقوق پر پابندیوں پر بات کی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available