حکومت کا مؤقف ہے کہ پیکا ترمیمی بل سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے 'جھوٹ' کو روکنے کے لیے ضروری ہے جب کہ صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے جس انداز میں یہ بل ایوان سے مںظور کروایا جا رہا ہے اس سے اس کی شفافیت مشکوک ہورہی ہے۔
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے سدباب کے لیے وزیرِ اعظم نے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی ہے، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔
رنگوں سے پینٹنگ یا تصاویر بنانا تو عام ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ایک ایسے فن کار سے جو چائے اور کافی سے تصاویر بناتے ہیں۔ مشتاق علی لاشاری اپنے اسی آرٹ کی وجہ سے تمغۂ امتیاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ کاشف اعوان اور نعمان علی کی ویڈیو دیکھیے۔
آج تعلیم کے عالمی دن پر ملیے لاہور کی ایک خاتون سے جو کچی بستیوں اور جھگیوں میں رہنے والے بچوں کو خواب دیکھنا سکھا رہی ہیں۔ رخسانہ اظہار ان بچوں کے والدین کی مدد کر کے انہیں بچوں کو اسکول بھیجنے پر آمادہ کرتی ہیں اور پھر بچوں کو تعلیم بھی دیتی ہیں۔ لاہور سے ثمن خان کی رپورٹ۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین سمجھتے ہیں کہ مذاکرات پھر بھی کسی 'دوسری جگہ' ہو رہے ہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ حکومت اچانک جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے کئی طلبہ معیارِ تعلیم سے خاصے مایوس نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ کہیں اسکالر شپ یا نوکری کے لیے اپلائی کرتے ہیں تو انہیں خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مزید تفصیل مرتضیٰ زہری کی اس رپورٹ میں۔
جبلِ نور القرآن کے انچارج کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم چور غار میں داخل ہوئے اور وہاں شیشے توڑ کر قدیم قرآنی نسخے اپنے ہمراہ لے گئے۔
پاکستان میں مہنگائی کے اس دور میں بچوں کو پرائیوٹ اسکولز میں پڑھانا کسی چیلنج سے کم نہیں۔ سرکاری کے مقابلے میں نجی اسکولوں کی فیسیں زیادہ ہوتی ہیں۔ لیکن والدین پھر بھی اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولز میں پڑھانے کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟ جانیے سدرہ ڈار کی اس رپورٹ میں۔
ہیومن رائٹس واچ نےاپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فروری دوہزار چوبیس میں پاکستان کے عام انتخابات کے بعد اقتدار سنبھالنے والے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے آزادی اظہار اور سول سوسائٹی کے خلاف پچھلی حکومت کے کریک ڈاؤن کو جاری رکھا ۔ ہیومن رائٹس کمشن آف پاکستان کے حسین نقی کا رپورٹ پر ضیا الرحمن سے گفتگو
صحافیوں کی مختلف تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس بل کو مسترد کردیا ہے ۔ بل پاس ہونے کے دوران صحافیوں نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر عدالتی کمیشن نہ بننے کے اعلان پر عمران خان نے مذاکرات ختم کرنے کا کہا ہے۔
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے سندھ میں مقیم ہندوؤں کی بڑی تعداد میں نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنا کر مقامی ہندو آبادی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available