اسلام آباد میں مبینہ توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار ایک شخص کی بہن فرزانہ (فرضی نام) نے بتایا کہ ان کا بھائی گزشتہ دو برس سے جیل میں ہے اور پورا خاندان در بدر ہے۔
نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین یوسف زئی کہتے ہیں کہ مسلم ممالک کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانا ہوگی۔ اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ضیاء الدین یوسف زئی نے مزید کیا کہا؟ جانیے اس ویڈیو میں۔
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد سجاد کو سیشن کورٹ نے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد انہیں اعلیٰ عدالت سے انصاف ملنے میں 10 سال لگ گئے۔ سجاد ریسلنگ مقابلوں میں فوج کی نمائندگی کے علاوہ نیشنل چیمپئن بھی رہ چکے تھے۔ محمد سجاد کی کہانی دیکھیے نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بہت سے لوگ اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ تعلیم پر لڑکیوں کا نہیں لڑکوں کا حق ہے۔ لیکن اس سوچ کے خلاف بہت سی لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور اس کے لیے وہ اپنے گھر سے کافی دور کا سفر بھی کرتی ہیں۔ سدرہ ڈار ایسی ہی لڑکیوں سے ملوا رہی ہیں اس رپورٹ میں۔
اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کو تعلیم تک مناسب رسائی دینے میں پاکستان سمیت مسلم دنیا کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔
پاکستان کے منصوبہ بندی و ترقیاتی امور کے وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ایک میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان سے ظاہر ہوا کہ حکام کے پاس 2016 میں اس بندر گاہ کے ذریعے پہلے تجارتی بحری جہازوں کے گزرنے کے لگ بھگ دس سال بعد تجارت کو اس پورٹ تک لانے کے لیے کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے۔
پاکستان میں ہفتے کو خواتین کی تعلیم پر انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور مسلم ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدّین وانی کہتے ہیں کہ کانفرنس کے نتیجے میں افغان حکومت کو بھی پیغام جائے گا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ہٹائیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے ایک بیان کے مطابق رواں سال اسلام آباد سے مجموعی طور پر 183 غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں گزشتہ سال جھینگوں کی فارمنگ کا ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا جس سے 125 ٹن جھینگوں کی پیداوار ہوئی۔ یہ جھینگے پروسیسنگ کے بعد ویت نام برآمد کیے گئے۔ سمندری حیات کی افزائش پنجاب کی زمین پر کیسے ممکن ہو پائی؟ لاہور سے ثمن خان کی رپورٹ۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ ان میں سے پنجاب میں 168، سندھ میں 151، خیبر پختونخوا میں 52، بلوچستان میں 19 جب کہ اسلام آباد سے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ روز مغویوں کی بازیابی کی کارروائی کے دوران تین افراد زخمی ہوئے تھے جو فوجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح اٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن اف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available