پاکستان میں ہفتے کو خواتین کی تعلیم پر انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز ہو رہا ہے جس میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور مسلم ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدّین وانی کہتے ہیں کہ کانفرنس کے نتیجے میں افغان حکومت کو بھی پیغام جائے گا کہ وہ خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیاں ہٹائیں۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے ایک بیان کے مطابق رواں سال اسلام آباد سے مجموعی طور پر 183 غیر قانونی غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں گزشتہ سال جھینگوں کی فارمنگ کا ایک پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا جس سے 125 ٹن جھینگوں کی پیداوار ہوئی۔ یہ جھینگے پروسیسنگ کے بعد ویت نام برآمد کیے گئے۔ سمندری حیات کی افزائش پنجاب کی زمین پر کیسے ممکن ہو پائی؟ لاہور سے ثمن خان کی رپورٹ۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ ان میں سے پنجاب میں 168، سندھ میں 151، خیبر پختونخوا میں 52، بلوچستان میں 19 جب کہ اسلام آباد سے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری بیان کے مطابق گزشتہ روز مغویوں کی بازیابی کی کارروائی کے دوران تین افراد زخمی ہوئے تھے جو فوجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
مقامی افراد کے مطابق جمعرات کی صبح اٹھ بجے لکی مروت سے ایک گاڑی اٹامک انرجی کمیشن اف پاکستان کے اہلکاروں کو لے کر قبول خیل کی طرف جا رہی تھی۔
بعض حلقے اب بھی دعویٰ کر رہے ہیں کہ مقتدر حلقوں اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان رابطوں کی تردید کی جا رہی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بیک ڈور مذاکرات کے ذریعے جو چیزیں طے ہوں گی اس کا اعلان باضابطہ مذاکرات کے دوران ہی کیا جائے گا۔
بدھ کی دوپہر مسلح افراد نے لیویز تھانے، نادرا آفس سمیت دیگر املاک کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔ مسلح افراد نے زہری کے بازار میں داخل ہو کر لوگوں کو ہراساں بھی کیا جب کہ سرکاری اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا تھا۔
مبصرین کا خیال ہے کہ گوادر کا جدید ترین ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر کو عالمی سطح کا تجارتی اور سیاحتی مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر کو جمعرات کو ان کے آبائی علاقے پلینز میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جمی کارٹر کا دورِ صدارت پاکستان کے لیے کیسا ثابت ہوا تھا؟ جانیے تجزیہ کاروں کی رائے اس رپورٹ میں۔
صدہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی محمد جمیل کہتے ہیں کہ قافلے میں شامل 10 ٹرکوں میں بگن قصبے کے 23 اور 24 نومبر کے درمیانی شب کے واقعے میں متاثرین کے لیے امدادی سامان ہے جو مقامی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا۔
گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ پانچ روز سے جاری مظاہروں کے سبب پاکستان کو چین سے ملانے والی شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔ مظاہرین کے کیا مطالبات ہیں اور اس بارے میں حکومت کا کیا مؤقف ہے؟ جانیے نذرالاسلام کی رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available