سینئر صحافی ثاقب بشیر کہتے ہیں کہ اگر حکومت چاہے تو ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروا کر ملک ریاض کو پاکستان لا سکتی ہے۔ لیکن اب تک حکومت کی طرف سے یہ کارروائی بھی نہیں کی گئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے سالوں میں ملکی معیشت قدرے مستحکم ہوسکے گی۔
نومبر 26 کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرے کے دوران احتجاج کرنے والے پر فائرنگ سے متعلق متضاد دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ نے گولی سے زخمی ہونے کے ایک دعویدار کو لیب میں جا کر ان کا معائنہ کروایا۔ لیب کی رپورٹ نے کیا ثابت کیا؟ دیکھیے اس وڈیو میں
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر الگ سے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اب ہم دو مالیاتی اداروں کے ساتھ دستاویزات پر دستخطوں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
حکومت بجلی کی قیمت میں کمی لانے کے لیے ایک طرف تو آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ تو دوسری جانب بلوں کی عدم ادائیگی اور لائن لاسز میں کمی لانے کے دعوے کر رہی ہے۔
تجزیہ کار داؤد خٹک کے مطابق موجودہ حالات میں ضلع کرم میں وزیرستان طرز کے آپریشن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ صوبائی حکومت اہلِ تشیع اور اہلِ سنت، دونوں طبقات کی ناراضگی مول لینے سے اجتناب کر رہی ہے۔
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے کرم کے علاقے بگن سمیت گرد و نواح میں امن و امان اور ریاستی عمل داری کی بحالی کے لیے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی دوسرے روز بھی جاری ہے جب کہ ان علاقوں سے شہریوں کا انخلا بھی شروع ہو گیا ہے۔
اتوار کی صبح پشاور میں خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ایک اعلی سطح کے اجلاس میں کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی گئی
تجزیہ کار اور کالم نویس سلیم بخاری سمجھتے ہیں کہ جہاں تک بات ہے حکومت سے مذاکرات کی تو پی تی آئی کے مختلف رہنما یہ بیان دے چکے ہیں کہ مذاکرات کا 190 ملین پاونڈ کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور اگر عمران خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات جاری رہیں گے۔
سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں پہلے ہی یہ پیغام پہنچایا گیا تھا کہ انہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا دی جائے گی لیکن وہ سوشل میڈیا پر مہم نہ چلائیں۔ مزید تفصیلات جانیے حامد میر کے اس انٹرویو میں۔
ملزم سے تفتیش کرنے والی ٹیم میں شامل ایک افسر نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جب ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ خود دو چھوٹے بچوں کا باپ ہے وہ ایسا کیسے کر سکتا ہے۔
راولپنڈی کی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قید کی سزا سنا دی ہے۔ لندن سے پاکستان کی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیسے آئے اور یہ پورا کیس تھا کیا؟ بتا رہے ہیں عاصم علی رانا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available