عرب رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ناقابلِ تنسیخ حق سے سمجھوتہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ عرب وزرائے خارجہ کے مطابق وہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور جامع امن کے لیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان 19 جنوری کو جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد سے اب تک پانچ تھائی یرغمالوں سمیت 18 یرغمالی رہا ہو چکے ہیں۔
غزہ میں 15 ماہ تک جاری رہنے والی تباہ کن لڑائی کے بعد جنگ بندی 19 جنوری سے نافذ ہے جس میں مرحلہ وار دونوں اطراف سے اسیروں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے نشانہ بنائے گئے ٹھکانوں میں زیرِ زمین ہتھیاروں کی تیاری کا مرکز اور اسلحے کی اسمگلنگ سے منسلک مقام شامل ہے۔
سابق حکومت کا تختہ الٹنے والےعسکری دھڑوں کے کمانڈروں نے بدھ کو نئی حکومت کی تشکیل کے دوران احمد الشرع کو صدر کے طور پر نامزد کیا۔ الشرع اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے عملاً حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
رومی کے والد ایتھن گونن نے اے پی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 470 سے زیادہ دنوں کے بعد جب میری اپنی بیٹی سے ملاقات ہوئی تو اس کا پہلا جملہ یہ تھا کہ ’ڈیڈ، میں گھر زندہ واپس آ گئی ہوں‘۔
سیسی نے دورے پر آئے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصر دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے درمیان چار فروری کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ برس بھی ملاقات ہوئی تھی جب دورۂ امریکہ کے دوران نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ مارا لاگو جا کر ان سے ملاقات کی تھی۔
سات اکتوبر 2023 کی صبح فلسطینی عسکری گروپ حماس نے اسرائیل میں جن مقامات پر حملے کیے تھے ان میں سے ایک نووا میوزک فیسٹیول تھا جہاں 350 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ نیلوفر مغل آپ کو اسی مقام پر لے جا رہی ہیں جہاں اب ایک میموریل بنایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے لیے اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یواین آر ڈبلیو اے لازمی طور پر اپنی تمام سرگرمیاں منجمد کرے اور یروشلم میں اپنے تمام احاطے خالی کر دے جہاں وہ کام کرتا ہے، جن میں معالوت دفنہ اور کفرعقب میں موجود جائیدادیں شامل ہیں ۔
امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ "انہیں(فلسطینیوں کو ) ایسے علاقے میں رہائش دلانا چاہیں گے جہاں وہ کسی رکاوٹ اوراچانک تبدیلیوں اور اتنے زیادہ تشدد کے بغیر رہ سکیں"۔
اسرائیلی یرغمالوں کی رہائی اور غزہ میں امداد کی پر یروشلم سے ہریندر مشرا کی گفتگو۔یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کوشروع ہوئی جب حماس کے دہشت گرد حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے اور 250 یرغمال بنا لیے گئے۔ اسرائیل کی کارروائیوں میں غزہ میں حماس کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے
مزید لوڈ کریں
No media source currently available