یوکرین کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور کیف نے ایک وسیع اقتصادی معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکہ کی رسائی شامل ہوگی۔
اسرائیل اور حماس میں مزید چار ہلاک یرغمالوں کی باقیات کے تبادلے اور جیلوں سے قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
امریکہ کی حمایت اور مصری اور قطری ثالثوں کی مدد سے 19 جنوری کو شروع ہونے والی جنگ بندی کا پہلا مرحلہ اس ہفتے ختم ہو رہا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے بعد کیا ہو گا۔
حماس کی قید میں اس وقت موجود پانچ غیر ملکیوں میں تین تھائی، ایک نیپالی اور ایک تنزانیہ کا شہری ہے۔ ان پانچ میں سے دو کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں جن کا تعلق تھائی لینڈ اور نیپال سے ہے۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ جب تک مزید یرغمالوں کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اور غزہ میں’’تضحیک آمیز تقاریب منعقد کیے بغیر‘‘ ان کی حوالگی نہیں ہوتی اس وقت تک سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کی جا رہی ہے۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے ہفتے کو غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ عوامی تقریبات کے دوران یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
حماس نے چار یرغمالوں کی لاشیں حوالے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان میں سے تین کا تعلق بیباس خاندان سے ہے۔ جن میں سے ایک شیری بیباس اور دو ان کے چھوٹے بچوں کی باقیات ہیں، جب کہ چوتھا ایک معمر یرغمال تھا۔
حسن نصر اللہ 27 ستمبر 2024 کو اُس وقت ایک اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے جب وہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک بنکر میں کمانڈروں سے ملاقات کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیری بباس سمیت تمام یرغمالوں کو واپس اسرائیل بھیجے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق شیری بباس کے شوہر یاردن بباس سمیت دیگر اہلِ خانہ کو لاش سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب رہنماؤں کا غزہ کے حوالے سے متبادل منصوبہ نہیں دیکھا۔ بدھ کی شام صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہ مجوزہ منصوبہ نہیں دیکھا جو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کے حوالے سے عرب رہنماؤں میں زیرِ بحث آیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available