ایلچی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے قطری اور مصری ثالثی شراکت داروں کو کہا تھا کہ حماس کو دو ٹوک الفاظ میں یہ پیغام دیا جائے کہ نئی تجویز پر جلد عمل درآمد کرنا ہوگا اور اسے ایڈن الیگزینڈر کو رہائی فوری طور پر کرنا ہوگی۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی پر بات چیت آگے بڑھانے کے لیے پیر کو وفد قطر بھیجے گا۔ دوسری جانب امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی گئی فلسطینی تنظیم حماس نے بتایا ہے کہ تاخیر کا شکار ہونے والے جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں مثبت اشارے ملے ہیں۔
امریکہ کی ریاست الی نوئے میں حال ہی میں چھ سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے کے قاتل کو مجرم قرار دیے جانے کا فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد الی نوئے میں مسلم کمیونٹی کا غم ایک بار پھر تازہ ہو گیا۔ مزید تفصیلات اس رپورٹ میں۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مصر کا مجوزہ منصوبہ ان ضروریات کی نوعیت کو پورا نہیں کرتا جس کے بارے میں ٹرمپ نے کہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک بیان میں حماس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "تمام یرغمالوں کو فوری رہا کیا جائے اور ان تمام لوگوں کی لاشیں فوری واپس کی جائیں جنہیں آپ نے قتل کیا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس گفت و شنید کی تصدیق وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ نے بدھ کو کی۔
یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اسرائیل یا امریکہ مصری منصوبے کو قبول کریں گے ۔ اس سربراہی اجلاس میں جس کی میزبانی مصر نے کی تھی امیر قطر، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شامل تھے۔ یہ وہ ملک ہیں جن کی معاونت جنگ کے بعد کے کسی منصوبےمیں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
غزہ کی تعمیرِ نو پر عرب لیگ کا اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب کہ ایک روز قبل اسرائیل کے وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے
لندن میں یوکرین کے یورپی اتحادیوں کی سیکیورٹی سمٹ ہورہی ہے جس میں فرانس، اٹلی، ترکیہ، یورپی یونین اور نیٹو کے نمائندے بھی شریک ہورہے ہیں۔
ٹرمپ حکومت اب تک اسرائیل کو 12 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے چکی ہے
"ایسو سی ایٹڈ پریس" کے مطابق تحقیقات کے نتائج سے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر دباؤ پڑ سکتا ہے کہ وہ حملے سے قبل سیاسی فیصلہ سازی کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کریں۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مزید چار ہلاک یرغمالوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی ہیں۔ اسرائیل نے بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available