لندن میں یوکرین کے یورپی اتحادیوں کی سیکیورٹی سمٹ ہورہی ہے جس میں فرانس، اٹلی، ترکیہ، یورپی یونین اور نیٹو کے نمائندے بھی شریک ہورہے ہیں۔
ٹرمپ حکومت اب تک اسرائیل کو 12 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے چکی ہے
"ایسو سی ایٹڈ پریس" کے مطابق تحقیقات کے نتائج سے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر دباؤ پڑ سکتا ہے کہ وہ حملے سے قبل سیاسی فیصلہ سازی کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کریں۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مزید چار ہلاک یرغمالوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کی ہیں۔ اسرائیل نے بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کر دیا ہے۔
یوکرین کے تین اعلیٰ عہدیداروں نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن اور کیف نے ایک وسیع اقتصادی معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جس میں یوکرین کے نایاب معدنی ذخائر تک امریکہ کی رسائی شامل ہوگی۔
اسرائیل اور حماس میں مزید چار ہلاک یرغمالوں کی باقیات کے تبادلے اور جیلوں سے قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
امریکہ کی حمایت اور مصری اور قطری ثالثوں کی مدد سے 19 جنوری کو شروع ہونے والی جنگ بندی کا پہلا مرحلہ اس ہفتے ختم ہو رہا ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس کے بعد کیا ہو گا۔
حماس کی قید میں اس وقت موجود پانچ غیر ملکیوں میں تین تھائی، ایک نیپالی اور ایک تنزانیہ کا شہری ہے۔ ان پانچ میں سے دو کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ زندہ ہیں جن کا تعلق تھائی لینڈ اور نیپال سے ہے۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ جب تک مزید یرغمالوں کی رہائی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی اور غزہ میں’’تضحیک آمیز تقاریب منعقد کیے بغیر‘‘ ان کی حوالگی نہیں ہوتی اس وقت تک سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کی جا رہی ہے۔
فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے ہفتے کو غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ عوامی تقریبات کے دوران یرغمالوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available