عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ سے تباہ حال غزہ میں سے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کو نکالنے کی تجویز خطے کو بحرانوں کے ایک دائرے میں دھکیل دے گی جس سے امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔
صدر ٹرمپ سے ملاقات کے دوران شاہ عبداللہ نے براہ راست ان کے غزہ منصوبے کو مسترد نہیں کیا بلکہ غزہ کے کینسر سے متاثرہ دو ہزار بچوں کو علاج کے لیے اردن لانے کا اعلان بھی کیا۔
بینجمن نیتن یاہو نے چار گھنٹوں تک جاری رہنے والی سیکیورٹی کیبنٹ کی میٹنگ کے بعد فوج کو غزہ کے اطراف اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ٹرمپ نے پہلے یہ تجویز پیر کو دی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے اصرار کیا کہ حتمی فیصلہ اسرائیل کے پاس ہے۔ ٹرمپ نے حماس کے بارے میں کہا، ’’ذاتی طور پر مجھے نہیں لگتا کہ وہ ڈیڈ لائین طے کریں گے۔‘‘ وہ سخت شخص کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم دیکھیں گے کہ وہ کتنے سخت ہیں۔"
شاہ عبداللہ نے کہا کہ سعودی فرمانروا کی دعوت پر مصر اور عرب ملک ان کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ اور اہم نکتہ یہ ہے کہ" ہم کس طرح سے کام کریں جو سب کے لیے فائدہ مند ہو۔ "ظاہر ہے ہمیں امریکہ کے مفادات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔ اور خطے کے لوگوں بالخصوص میرے اپنے اردن کے لوگوں کے مفادات کو بھی۔
ادیت نے رائٹرز کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون کو ایک سرنگ میں رکھا جا رہا ہے۔ اس نے سورج کی روشنی نہیں دیکھی۔ اسے یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ اب دن ہے یا رات ہے۔ اسے کھانے کو بہت کم ملتا ہے۔ دن بھر میں صرف روٹی کا ایک ٹکڑا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے رہا کیے جانے والے یرغمالوں کی صحت اور یرغمالوں کی رہائی سے متعلق حماس کے حالیہ اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا۔
حماس کے مسلح ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ یرغمالوں کی اگلی رہائی، جو 15 فروری 2025 کو مقرر تھی، آئندہ نوٹس تک ملتوی کر دی جائے گی۔ اسرائیلی ردعمل میں وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ حماس کا اعلان جنگ بندی معاہدے کی "مکمل خلاف ورزی" ہے۔
صدر نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ غزہ کا کنٹرول سنبھال لے گا اور فسلطینیوں کو کہیں اور منتقل کردیا جائے گا۔
سعودی عرب نے ایک بار پھراسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو کے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔
ہفتے کو غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلاح میں حماس نے ایک تقریب کے دوران تین مرد یرغمالوں کو رہا کیا۔ اس دوران انہیں اسٹیج پر لایا گیا اور ان کے بیانات بھی لیے گئے۔
یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق محکمۂ خارجہ نے اسرائیل کو 6.75 ارب ڈالر مالیت کے بموں، گائیڈینس کٹس اور فیوزز جب کہ 66 کروڑ ڈالر کے ہیل فائر میزائلز فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available