امریکی صدر نے بھارت کے وزیرِ اعظم کو آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔ نریندر مودی آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس جائیں گے۔ امریکہ سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور فوجی طیارہ تارکینِ وطن کو لے کر بھارت پہنچا ہے۔
مبصرین کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال 'ہیٹ ٹرک' کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
کینسر کے عالی دن پر لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل میں شائع ہونے والی اس ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم، پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 میں 25 لاکھ لوگوں میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ دس لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے بجٹ کو گزشتہ سال کے مقابلے میں د گنا کر دیا ہے۔گزشتہ برس یہ 50 کروڑ تھی جو اب بڑھ کر ایک ارب روپے ہو گئی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو ایکس کے ایک اسپیس سیشن میں دعویٰ کیا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار مالِ غنیمت ہے۔
طالبان کے اقتدار میں آںے کے بعد سرینا شاید واحد ہوٹل تھا جہاں خواتین بدستور استقبالیہ اور دیگر شعبوں میں کام کر رہی تھیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں دیگر افراد کا روزگار بھی اسی ہوٹل سے وابستہ تھا, جو اب غیر یقینی کا شکار ہو چکا ہے۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے وزیرِ اعظم کی زیرِ سربراہی اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں لگ بھگ 30 لاکھ افغان شہریوں کے اسٹیٹس کا جائزہ لیا گیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان سیکیورٹی فورسز کے ایک اہلکار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کے باہر تعینات طالبان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ تاہم واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
بھارت اور چین نے حال ہی میں پانچ برس سے معطل ڈائریکٹ کمرشل پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آ رہی ہے؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
ہر سال دو فروری کو ویٹ لینڈز کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ دنیا کے کئی خطوں کی طرح بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی سینکڑوں ویٹ لینڈز موجود ہیں مگر ان میں سے کچھ کی حالت زیادہ اچھی نہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available