اقتصادی امور کے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر امیر اللہ خان کہتے ہیں کہ امریکہ واحد ملک ہے جس سے بھارت کی تجارت سرپلس میں ہے۔ یعنی بھارت امریکہ کو برآمد زیادہ کرتا ہے اور وہاں سے درآمد کم کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ اس بار بھی عام آدمی پارٹی دہلی اسمبلی کے الیکشن میں میدان مار لے گی تاہم اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس کی سیٹیں پہلے کے مقابلے میں کم ہو جائیں گی۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں کے مکینوں نے اسے اسموکنگ فری کر دیا ہے۔ اب اس گاؤں میں کوئی بھی شخص سگریٹ یا حقہ نہیں پیتا اور نہ ہی پان گٹگا وغیرہ استعمال کرتا ہے۔ اس گاؤں کی سیر کیجیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
نئی دہلی میں حزبِ اختلاف کے متعدد ارکانِ پارلیمان نے جن میں ملک ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو وغیرہ شامل تھے، غیر قانونی تارکینِ وطن کو فوجی طیارے میں لانے پر جمعرات کو پارلیمان کے اندر اور باہر شدید احتجاج کیا۔
بنگلہ دیش میں سینکڑوں مشتعل مظاہرین نے ملک کے بانی شیخ مجیب الرحمان کا گھر نذرِ آتش کر دیا ہے جس کے بعد اب اسے بھاری مشینری کی مدد سے گرایا جا رہا ہے۔
بھارت میں بسنت کا تہوار خواجہ نظام الدین اولیا کی درگاہ پر کیسے منایا گیا؟ وائس آف امریکہ انڈیا کے لیے پرابھت تیواڑی کی رپورٹ
امریکی صدر نے بھارت کے وزیرِ اعظم کو آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے کی دعوت دے دی ہے۔ نریندر مودی آئندہ ہفتے وائٹ ہاؤس جائیں گے۔ امریکہ سے غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور فوجی طیارہ تارکینِ وطن کو لے کر بھارت پہنچا ہے۔
مبصرین کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال 'ہیٹ ٹرک' کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
کینسر کے عالی دن پر لینسیٹ ریسپیریٹری میڈیسن جرنل میں شائع ہونے والی اس ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ کینسر کی بیماری کی سب سے عام قسم، پھیپھڑوں کا کینسر ہے جس کی 2022 میں 25 لاکھ لوگوں میں تشخیص ہوئی تھی۔ ان میں سے بیشتر مرد تھے لیکن لگ بھگ دس لاکھ خواتین میں بھی یہ مرض پایا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے افغانستان میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے بجٹ کو گزشتہ سال کے مقابلے میں د گنا کر دیا ہے۔گزشتہ برس یہ 50 کروڑ تھی جو اب بڑھ کر ایک ارب روپے ہو گئی ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available