چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی کے مطابق نیوی میں اس نئی شمولیت سے بھارت کے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں بحری افواج کی آپریشنل صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔
ممبئی شہر میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی شمولیت کے دوران وزیر دفاع سنگھ نے کہا کہ،’’ دنیا کی تجارت اور کامرس کا ایک بڑا حصہ بحر ہند کے علاقے سے گزرتا ہے ۔ یہ خطہ جیو اسٹریٹیجک وجوہات کی بنا ء پر طاقت کی بین الاقوامی مسابقت کا ایک حصہ بن رہا ہے ۔‘‘
نعیم خالد لودھی کے بقول پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ تعاون اسٹریٹجک تعلقات میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے کیوں کہ بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کو تنگ کرتا رہتا ہے جس کا بہتر جواب مشترکہ طور پر دیا جا سکتا ہے۔
سفارت خانے کے مطابق راولپنڈی میں برسوں سے مقیم افغان مہاجرین کو کاروبار سے روکا جارہا ہے اور کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر انہوں نے دکانیں بند کردی ہیں
بدھ کو ممبئی میں بھارتی نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے والے دو جنگی جہازوں اور ایک آبدوز کی کمیشننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مودی کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی ایک بڑی سمندری قوت بن رہا ہے۔
پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کے ساتھ زیادتیوں کی ابتدا اس وقت ہوئی جب وہ محض 13 سال کی تھی اور سب سے پہلا شخص اس کا ایک پڑوسی تھا۔
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے علاقے سونہ مرگ میں 27 ارب روپے کی لاگست سے بنائی گئی ایک ٹنل کا افتتاح کیا ہے۔ ساڑھے چھ کلومیٹر طویل یہ سرنگ وادئ کشمیر کو لداخ سے ملانے والی شاہراہ پر بنائی گئی ہے۔ مزید تفصیلات یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
تجزیہ کار کپل کاک آرمی چیف کے دہشت گردوں کی شہریت کے بارے میں کیے جانے والے دعوؤں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی۔ ان کی شناخت نہیں کی جا سکتی کہ وہ بھارتی ہیں یا پاکستانی۔
جہاں سرنگ کے ذریعہ رابطہ وادی کشمیر اور لداخ کے درمیان شہریوں کو سال بھر نقل و حرکت کی آزادی فراہم کرے گا وہیں یہ منصوبہ بھارت فوج کے لیے اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ لداخ میں آپریٹ کرنے کے لیے نمایاں طور پر بہتر صلاحیتیں حاصل کرے گی۔
بنگلہ دیش کے داخلی امور کے مشیر جہاں گیر عالم چودھری نے جاری سرحدی تنازع کو شیخ حسینہ کی حکومت کے دوران کیے گئے معاہدے کی پیداوار قرار دیا ہے
حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال ان کے لیے بھی گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available