بھارتی وزیرِ اعظم نریند مودی امریکہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج وہ وائٹ ہاوس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ نئی دہلی کے حکام پرامید ہیں کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے جاری شراکت داری مزید مضبوط ہو گی۔ وائٹ ہاوٴس سے فائزہ بخاری کی ویو تھری سکٹی کے لیے اپ ڈیٹ
وزیرِ داخلہ کی ہدایت کے بعد مقامی پولیس، فوج، نیم فوجی دستوں اور وفاقی پولیس نے جموں و کشمیر کے کئی علاقوں بالخصوص پونچھ، راجوری، کٹھوعہ اور چناب ویلی میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشنز تیز کردیے ہیں ۔
ویب ڈیسک— افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ شہری ترقی اور ہاؤسنگ میں خودکش دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
اڈانی گروپ نے سری لنکا میں ایک ارب ڈالر مالیت کے دو منصوبے لگانے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم ان منصوبوں کی تکمیل سے قبل ہی سری لنکن حکومت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اڈانی گروپ کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مذاکرات کیے جائیں گے۔
پیرس میں منعقدہ اے آئی سربراہی اجلاس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ دنیا اے آئی کے دور میں ہے اور ایک ایسے عالمی فورم کے قیام کی ضرورت ہے جو مشترکہ اقدار کو برقرار رکھے۔
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی بدھ سے امریکہ کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ نئی دہلی میں حکام پرامید ہیں کہ دونوں ممالک میں ٹھوس شراکت داری کی نئی شروعات ہو گی۔
بھارتی حکومت کے مطابق خطہ بین الاقوامی طاقتوں کے درمیان مقابلے کا حصہ بن رہا ہے۔ ایسے میں آئندہ چند برس کے دوران بھارتی بحریہ میں لگ بھگ 40 جنگی جہاز شامل کیے جائیں گے۔ مبصرین اسے بحری بیڑے میں بڑا اضافہ قرار دیتے ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔
افغانستان کے صوبۂ قندوز کی پولیس کے ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس خودکش بمبار نے خود کو بینک کے باہر قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب دھماکے سے اڑایا۔
اقتصادی امور کے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر امیر اللہ خان کہتے ہیں کہ امریکہ واحد ملک ہے جس سے بھارت کی تجارت سرپلس میں ہے۔ یعنی بھارت امریکہ کو برآمد زیادہ کرتا ہے اور وہاں سے درآمد کم کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ اس بار بھی عام آدمی پارٹی دہلی اسمبلی کے الیکشن میں میدان مار لے گی تاہم اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس کی سیٹیں پہلے کے مقابلے میں کم ہو جائیں گی۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک گاؤں ایسا بھی ہے جہاں کے مکینوں نے اسے اسموکنگ فری کر دیا ہے۔ اب اس گاؤں میں کوئی بھی شخص سگریٹ یا حقہ نہیں پیتا اور نہ ہی پان گٹگا وغیرہ استعمال کرتا ہے۔ اس گاؤں کی سیر کیجیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
نئی دہلی میں حزبِ اختلاف کے متعدد ارکانِ پارلیمان نے جن میں ملک ارجن کھڑگے، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو وغیرہ شامل تھے، غیر قانونی تارکینِ وطن کو فوجی طیارے میں لانے پر جمعرات کو پارلیمان کے اندر اور باہر شدید احتجاج کیا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available