اسلام آباد میں مقیم ایران امور کے ماہر صحافی افضل رضا کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ کے دورۂ کابل کا ایک اہم مقصد طالبان حکومت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ ایران اپنا حق حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھائے گا۔
ہفتے کو بڑی تعداد افغان طلبہ نے داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹوں میں حصہ لیا۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں اسکول جانے والے بارہ کروڑ سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں۔ ارم عباسی کی یونیسیف کے جنوبی ایشیا کے مشیربرائے تعلیم میتھیوبروسارڈ سے جاننے کی کوشش کی کہ عالمی سطح پر تعلیم کا بحران کیوں پیدا ہو رہا ہے؟
متعدی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے کئی سخت گیر اقدامات اٹھائے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کو سیل کردیا گیا ہےاور مرنے والوں کے گھروں میں داخلے پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔
آئی سی سی کی استغاثہ ٹیم کے سر براہ کریم خان نےکہا کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر، صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف ظلم وستم کے جرم کا زمہ دار ہونے کا شک کرنے کے لئے معقول جواز موجود ہیں ۔
وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ امریکہ اور دیگر ملکوں سے کہا ہے کہ وہاں اگر کوئی بھارتی غیر قانونی طریقے سے موجود ہے تو اس کے جائز طریقے سے آبائی ملک واپس آنے کا خیرمقدم کریں گے۔
طالبان حکام کے مطابق ان افراد کو زنا، بدفعلی، شادی کے لیے گھر سے بھاگنے اور "ناجائز تعلقات" رکھنے کے الزامات پر مقدمات کا سامنا تھا۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانع نے چینی شہری کی ہلاکت کی تفصیلات کی تصدیق کی اور کہا چینی شہری ایک کاروبار کا مالک تھا اوراس کے پاس افغانستان میں کان کنی کا ٹھیکہ تھا۔
فغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس سے طالبان کی قید میں موجود دو امریکیوں کو رہائی ملی ہے۔
پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 13 فروری سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسانوں کی ایک تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کھنوری میں گزشتہ سال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس درمیان بارہا ان کی صحت خراب ہوئی۔
مبصرین کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کسی طالبان رہنما نے اپنے سربراہ سے عوامی سطح پر لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
مزید لوڈ کریں
No media source currently available