حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتِ حال ان کے لیے بھی گہری تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنا ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے سمیت ایران کی چاہ بہار بندرگارہ کے ذریعے تجارت بڑھانے جیسے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
حکومت کے ابتدائی اندازوں کے مطابق ترقی کی یہ شرح نمو گزشتہ چار سالوں کی کم ترین ہے جس کی وجوہات میں سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار دونوں میں کمزور کارکردگی شامل ہے۔
فطرت نے طالبان کے تحت افغانستان حکومت کا نیا نام استعمال کرتے ہوئے کہا، "حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے اسلامی امارت کو ایک پیسہ نہیں دیا۔ اس کے بجائے امریکہ نے اربوں ڈالر قبضے میں لے کر منجمد کر دیے جن پر بجا طور پر افغانستان کے عوام کا حق تھا۔"
ڈلیوال ایک کسان تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے 70 سالہ رہنما ہیں۔ وہ فصلوں کی سرکاری قیمت ’منیمم سپورٹ پرائس‘ (ایم ایس پی) کی قانونی گارنٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بدھ کو ان کی بھوک ہڑتال کو 44 دن ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے قومی انسدادِ بدعونوان کمیشن نے شیخ حسینہ کے خاندان کی جانب سے روس کے تعاون سے بننے والے جوہری پاور پلانٹ سے جڑے پانچ ارب ڈالر کے مبینہ خرد برد کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ گوانتا نامو بے میں قید محمد رحیم ال۔افغانی کے بدلے افغانستان میں 2022 میں قید کیے گئے تین امریکیوں کی واپسی کی کوشش کر رہی ہے ۔
کشمیر میں جھیلیں اور آبشاریں ٹھنڈ سے جم رہی ہیں اور ہر چیز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ یہ مناظر دیکھنے میں تو بہت خوب صورت ہیں لیکن اس ٹھنڈ میں زندگی گزارنا کتنا مشکل ہے اور کشمیری اس سرد موسم کو کیسے گزارتے ہیں؟ دیکھیے سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس دلچسپ رپورٹ میں۔
تجزیہ کار ان کے بیان کے تناظر میں اُمید ظاہر کر رہے ہیں کہ دونوں ملک 20 سال قبل کیے جانے والے جوہری تعاون معاہدے کو عنقریب حتمی شکل دینے کے قریب پہنچنے والے ہیں۔
واخان کوریڈور چار ممالک کے درمیان چھوٹی سی راہداری ہے جس کی تاریخ ہندوستان میں برطانوی سلطنت اور خطے کی بڑی طاقت روس کے درمیان جاری کشمکش سے جا ملتی ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں فلیپینز نے تارکینِ وطن کے لیے ویزہ کے ایک امریکی پراسیسنگ سینٹر کو عارضی طور پر اپنے ملک میں کام کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ امریکہ میں آباد ہونے کے خواہشمند افغانستان کے شہریوں کی ایک محدود تعداد کے ویزوں کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
سلیوان نے بھارت کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ امریکہ ان قدیم ضابطوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کو حتمی شکل دے رہا ہے جو بھارت کے اہم جوہری اداروں اور امریکی کمپنیوں کے درمیان سویلین نیوکلیئر تعاون کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available