سفیئر ایکس کی تیاری پر 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔دوربین کا بنیادی مشن اس راز سے پردہ اٹھانا ہے کہ کائنات کی ابتدا کے بعد اربوں برسوں کے اس سفر کے دوران کہکشائیں کیسے وجود میں آئیں اور اپنے آغاز کے پہلے لمحے کے بعد سے اب تک کائنات میں کس قدر پھیلاؤ آیا ہے۔
فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ایسڑن ٹائم زون کے مطابق چاند گرہن جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات الصباح 2 بج کر 26 منٹ پر شروع ہو گا اور تین بجے کے لگ بھگ وہ زردی مائل سرخ رنگ کا چمکتا ہوا ایک مکمل گولہ بن جائے گا۔
مصنوعی ذہانت کی کمپنیاں اپنے مواد کے لیے مختلف آرٹسٹ اور فن کاروں کی تخلیقات استعمال کرتی ہیں لیکن اس کے بدلے تخلیق کاروں کو کوئی معاوضہ یا کریڈٹ نہیں مل پاتا۔ اب اے آئی کمپنیاں کاپی رائٹس کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
اسپیس ایکس کے 403 فٹ لمبے راکٹ کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے لانچ کیا گیا تھا۔
بارسلونا میں ٹیلی کمیونی کیشن سے متعلق موبائل ورلڈ کانگریس میں موبائل فونز میں اے آئی کے استعمال پر مختلف آرا سامنے آئی ہیں۔ کیوں کہ اب اے آئی کی مدد سے ٹیلی کام انڈسٹری میں کئی کام ہو رہے ہیں جن میں خرابی کی نشان دہی، جعل سازی روکنا اور کسٹمر سپورٹ شامل ہے۔ مزید جانیے عمران جدون کی رپورٹ میں۔
چین اور پاکستان میں خلائی تحقیق میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ البتہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان چین کے خلائی تحقیق میں تعاون سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو اسے اپنی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔
امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے مطابق اس چٹان کے،جسے "ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر فور" کا نام دیا گیا ہے، زمین سے ٹکرانے کے امکانات مزید کم ہوگئے ہیں۔
فرانس کی رات میں دیکھنے والے آلات ’نائٹ وژن سسٹم‘ بنانے والی کمپنی نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں نئی فیکٹری لگا رہی ہے۔ نائٹ وژن کے یہ آلات عسکری اتحاد نیٹو میں شامل بعض ممالک بھی استعمال کرتے ہیں۔
امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہو گا۔ ساتھ ہی صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سروسز استعمال کرنے کے لیے 'مائیکروسافٹ ٹیمز 'پر سائن ان کریں۔
یہ میڈیکل پروسیجر کسی بھی عورت کو اس وقت ایک ممکنہ حل فراہم کرتا ہے جب اسے حمل ٹھہرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہواور عام طور پر اسے اس وقت اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے جب اولاد پیدا کرنے کے دوسرے سستے علاج ناکام ہو جائیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available