امریکہ کی ایک نجی کمپنی کا لینڈر اتوار کو چاند پر اتر گیا ہے جو امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے لیے مختلف تجربات کرے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہو گا۔ ساتھ ہی صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ سروسز استعمال کرنے کے لیے 'مائیکروسافٹ ٹیمز 'پر سائن ان کریں۔
یہ میڈیکل پروسیجر کسی بھی عورت کو اس وقت ایک ممکنہ حل فراہم کرتا ہے جب اسے حمل ٹھہرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہواور عام طور پر اسے اس وقت اپنانے کی کوشش کی جاتی ہے جب اولاد پیدا کرنے کے دوسرے سستے علاج ناکام ہو جائیں۔
بلیو اوریجن 2021 سے سیاحوں کو خلا کے مختصر سفر پر لے جارہا ہے۔ کچھ مسافروں نے مفت سواری کی ہے، جبکہ دیگر نے بے وزنی کا تجربہ کرنے کے لیے بھاری رقم ادا کی ہے۔
جاپان کے مشہور سیاحتی علاقے ماؤنٹ فجی کے قریب ایک ایسا شہر بنایا جا رہا ہے جہاں رہن سہن ایک عام شہر کے مقابلے میں کچھ مختلف ہو گا۔ اس شہر کا نام 'وون سٹی' ہے اور یہ جاپان کی کار ساز کمپنی 'ٹویوٹا' کا منصوبہ ہے۔
آپ سوشل میڈیا کا استعمال کس حد تک کرتے ہیں؟ ہم آپ سے چھ سوالات پوچھیں گے، اگر ان میں سے تین یا اس سے زیادہ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کو سوشل میڈیا کی لت لگ چکی ہے۔ سوشل میڈیا ایڈکشن سے متعلق مزید بتا رہی ہیں بے نظیر صمد۔
امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے ایک ایسا شہابیہ دریافت کیا ہے جو خلا سے زمین کی جانب آ رہا تھا۔ لیکن اب اس کے زمین سے ٹکرانے کے امکانات مسلسل تبدیل ہوتے جا رہے ہیں۔ مزید بتا رہے ہیں عبدالعزیز خان۔
ایپل نے نئے آئی فون کو '16 ای' کا نام دیا ہے جو اس کی 16 لائن اپ کے مقابلے میں ایک کم قیمت فون ہے۔آئی فون 16 لائن اپ کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے حال ہی میں ہتھیاروں اور نگرانی میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے استعمال سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کر دی ہے۔ اس تبدیلی پر ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانیے رپورٹ میں۔
ایلون مسک نے ایک 'ایکس' پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ گروک 3 کو اس سے قبل آنے والے گروک 2 کے مقابلے میں '10 گنا' زیادہ کمپیوٹنگ پاور کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے لیے ایک وسیع ڈیٹا سیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔
ممیوں کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے تیل، موم اور بام استعمال کیا جاتھا جب کہ انہیں ا لیے خوشبو میں بسایا جاتا تھا کیونکہ اس کا تعلق پاکیزگی اور دیوتاؤں سے تھا۔ جب کہ بدبو کو برائی اور زوال کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے لیے ان کی 75 دن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ ان کے بقول وہ ٹک ٹاک کی خریداری کے حوالے سے متعدد افراد سے بات چیت کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر فروری میں اس پلیٹ فارم کے مستقبل کا فیصلہ ہو جائے گا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available