یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تین مارچ کو حزبِ اختلاف کی جماعت سماجوادی پارٹی کی مہاراشٹر شاخ کے صدر اور رکنِ اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ایک بیان میں اورنگزیب کی ستائش کی تھی اور کہا تھا کہ انھوں نے کئی مندر بنوائے تھے۔
مظاہرین نے ان تبتیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جنہوں نے چین کے خلاف جدو جہد میں اپنی جانیں گنوائیں۔ بھکشو، سر گرم کارکن ، راہباؤں اور اسکول کے بچوں نے ایسے بینرز اٹھا کر پورے قصبے میں مارچ کیا جن پر لکھا تھا ، ’’ تبت کو آزاد کرو‘‘ اور ’’ یادکرو، مزاحمت کرو، واپس جاؤ‘‘
ماہرین کے مطابق بھارت کو امید ہے کہ وہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکال لے گا اور تجارتی معاہدے کے ساتھ محصولات سے بچنے کا کوئی راستہ نکل آئے گا۔
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں قائم غیر سرکاری تنظیم فریڈم ہاؤس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاسی حقوق اور شہری آزادیوں کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔ اس رپورٹ پر تجزیہ کار اور کشمیری کیا کہتے ہیں؟ جانیے سری نگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان نے جنوری کے آخر میں تقریباً 30 لاکھ افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے ایک منصوبے کی منظوری دی۔ اس منصوبے میں وہ تمام افراد شامل ہیں جنہیں قانونی طور پر پناہ گزین کہا گیا ہے، اس کے علاوہ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں میں اپنی منتقلی کے منتظر ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہلکے جنگی طیاروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے نجی شعبے کی خدمات کا فیصلہ خود انحصاری کی جانب ایک قدم ہو گا اور اس سے فوج کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا ۔
مسک کو اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے جنہوں نے منگل کے روز کانگریس میں اپنے خطاب کے دوران بھارت میں ٹیکسوں کی اونچی شرح پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گاڑیوں پر ٹیکسوں کی سطح 100 فی صد سے بھی زیادہ ہے۔ انہوں نے جوابی اقدام کی بھی دھمکی دی۔
امریکہ کی حکومت افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑے گئے ہتھیارں کی واپسی پر مسلسل زور دے رہی ہے۔ البتہ کابل میں برسرِ اقتدار طالبان ان ہتھیاروں کو "مالِ غنیمت" قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ہتھیار امریکہ نے گزشتہ حکومت کو دیے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فارماسوٹیکل، فوڈ اورآٹو موبائل کے بعد کیمیکل، دھاتی مصنوعات، جیولری وہ مصنوعات ہیں جو ممکنہ امریکی ٹیرف کی زد میں آسکتی ہیں۔
ہریسہ کشمیر کی ایک ایسی سوغات ہے جس کی مانگ سردیوں میں بڑھ جاتی ہے۔ ہریسہ زیادہ تر ناشتے میں کھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے صبح کے وقت دکانوں پر گاہگوں کا رش ہوتا ہے۔ ہریسہ تیار کیسے ہوتا ہے اور اسے بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بدھ کو پہلے کابینہ اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے بگرام ایئربیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کی بڑی ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔ جہاں مضبوط کنکریٹ رن وے پر کسی بھی قسم کے طیارے اتر سکتے ہیں۔
سری لنکا کے وزیرِ ماحولیات دمیکا پاتا بندی نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ جنگلی حیات کےمحفوظ مقامات کے قریب دیہاتوں پر ہاتھیوں کے حملے کم کرنے کے لیے مزید برقی باڑیں بنائیں گے اور اضافی عملہ تعینات کریں گے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available