امریکہ کی حکومت افغانستان سے انخلا کے وقت چھوڑے گئے ہتھیارں کی واپسی پر مسلسل زور دے رہی ہے۔ البتہ کابل میں برسرِ اقتدار طالبان ان ہتھیاروں کو "مالِ غنیمت" قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ہتھیار امریکہ نے گزشتہ حکومت کو دیے تھے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فارماسوٹیکل، فوڈ اورآٹو موبائل کے بعد کیمیکل، دھاتی مصنوعات، جیولری وہ مصنوعات ہیں جو ممکنہ امریکی ٹیرف کی زد میں آسکتی ہیں۔
ہریسہ کشمیر کی ایک ایسی سوغات ہے جس کی مانگ سردیوں میں بڑھ جاتی ہے۔ ہریسہ زیادہ تر ناشتے میں کھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے صبح کے وقت دکانوں پر گاہگوں کا رش ہوتا ہے۔ ہریسہ تیار کیسے ہوتا ہے اور اسے بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بدھ کو پہلے کابینہ اجلاس کے دوران ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے بگرام ایئربیس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا شمار دنیا کی بڑی ایئر بیسز میں ہوتا ہے۔ جہاں مضبوط کنکریٹ رن وے پر کسی بھی قسم کے طیارے اتر سکتے ہیں۔
سری لنکا کے وزیرِ ماحولیات دمیکا پاتا بندی نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ جنگلی حیات کےمحفوظ مقامات کے قریب دیہاتوں پر ہاتھیوں کے حملے کم کرنے کے لیے مزید برقی باڑیں بنائیں گے اور اضافی عملہ تعینات کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد گزشتہ برس تعلقات میں بہتری آئی تھی جس کے بعد گزشتہ برس نومبر میں نجی شعبے کے درمیان تجارتی روابط کا آغاز ہوا تھا اور ایک تجارتی کنٹینر چٹاگانگ پہنچا تھا۔
کیا آپ نے کبھی ہاتھیوں کا اسپتال دیکھا ہے؟ بھارت کے شہر متھرا کے قریب ہاتھیوں کا ایک اسپتال اور پناہ گاہ ہے جہاں ملک بھر سے بیمار اور زخمی ہاتھیوں کو علاج اور دیکھ بھال کے لیے لایا جاتا ہے۔ تفصیلات دیکھیے سہیل اختر قاسمی کی رپورٹ میں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ان بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے باہمی رشتے مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ فریقین باہمی تعلقات کو پٹری پر لانا چاہتے ہیں۔ البتہ ان بیانات کو دونوں کی داخلی سیاست کے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان نے پیر کو دو صوبوں میں 20 مردوں اور خواتین کو مختلف الزامات میں عوامی اجتماع میں کوڑے مارے ہیں۔
ریڈیو بیگم کا آغاز طالبان کے افغانستان پر قبضے سے پانچ ماہ قبل آٹھ مارچ 2021 کو بین الاقوامی ویمنز ڈے پر ہوا تھا۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کا شمار بہترین اسکی ریزورٹس میں ہوتا ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے اسکیئرز آکر سنو گیمز کھیلتے ہیں۔ رواں برس گلمرگ میں ونٹر گیمز مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ ایسا کیوں کیا گیا ہے؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available