مذاکرات کے ثالثوں میں شامل قطر نے کہا کہ اسرائیل اورفلسطینی عسکریت پسند گروپ معاہدے کو منظور کرنے کے اب تک کے "قریب ترین مقام" پر ہیں۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ کنارے پر ہے۔ جو بائیڈن نے پیر کو اپنے آخری فارن پالیسی خطاب میں کہا کہ اس معاہدے کے تحت یرغمالوں کی رہائی ہو سکتی ہے جب کہ فلسطینیوں کے لیے امداد میں وسیع پیمانے اضافہ ہوگا۔
یوتم ولک، جن کی عمر 28 سال ہے، اسرائیلی فوج کے بکتر بند کور میں ایک افسر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نہتے فلسطینی نوجوان کے قتل کا منظر ان کے ذہن پر نقش ہو کر رہ گیا ہے۔
اس معاہدے کے لیے امریکہ، مصر اور قطر نے کئی ماہ سے گفت و شنید اور بات چیت کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو رہی تھی۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں امریکہ میں قیادت کی تبدیلی سے قبل ان کوششوں میں تیزی آ گئی تھی۔
اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری لڑائی میں اس کے مزید تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نےتینیوں اہلکاروں کی شناخت بھی ظاہر کر دی ہے جن کی عمریں 20 سے 22 برس کے درمیان ہیں۔
تدفین فوج کی جانب سے باقیات کی شناخت کی تصدیق کے بعد ہوئی۔ حمزہ کی باقیات بھی اس کے والد 53 سالہ یوسف الزیادنی کے ساتھ غزہ کی ایک سرنگ سے ملی تھیں جسے جمعرات کو شناخت ہونے کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔
یہ انتخاب اس بات کا عکاس ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اپنی پریشان کن جنگ کے بعد ایران کےحمایت یافتہ حزب اللہ گروپ کا ااثر و رسوخ متاثر ہوا ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جمعرات کو مزید 70 اموات ہوئی ہیں جب کہ اس تنازع میں اب تک ایک لاکھ نو ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔
یوسف الزیادنی کی باقیات ایک ایسے وقت میں دریافت ہوئیں جب اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے ایک معاہدے پر غور کر رہے ہیں جس سے غزہ میں موجود بقیہ یرغمالوں کو رہائی مل جائے گی اور جنگ روک دی جائے گی۔
ترکیہ نے شام میں کرد عسکریت پسندوں کو ’خون ریزی کے بغیر‘ انتقالِ اقتدار نہ کرنے کی صورت میں کارروائی کی دھمکی دی ہے۔
غزہ کی عسکری تنظیم حماس نے اسرائیل پر اکتوبر 2023 کے حملے میں یرغمال بنائے گئے 34 افراد کو رہا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
حکام کے مطابق منصوبے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت کے اس پیکج میں شامل بعض ہتھیار امریکہ کے موجودہ ذخیرے سے بھیجے جاسکتے ہیں جب کہ زیادہ تر اسلحے کی فراہمی میں کم از کم ایک سال یا متعدد برس لگ سکتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available