اسلام آباد ميں ماحولياتی بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ گھريلو اور فيکٹريوں کا سيوریج کا پانی ہے جو کھلے نالوں ميں چھوڑ ديا گیا ہے۔
پروفیسر اسماعیل کی درخواستِ ضمانت پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قيصر رشيد نے ايک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور دو ضمانتيوں کے عوض منظور کی۔
مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ہزارہ موٹروے منصوبہ نواز شریف دور میں شروع ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان دوسروں کی بجائے اپنے منصوبوں پر تختیاں لگائیں۔
اس نظام سے درياؤں ميں سيلابی صورت حال، پانی کا بہاؤ اور سطح سے متعلق بر وقت معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ حکام اس منصوبے کو رول ماڈل قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے دو اضلاع چترال اور کوہستان ميں مارخور پائے جاتے ہیں۔ يہ جانور بہت زيادہ ٹھنڈے، خشک اور سنگلاخ پہاڑی علاقوں ميں رہتے ہیں۔ چترال اور کوہستان ميں ان کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زائد ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکا نے میٹرو بس ڈپو سے ملحقہ گراؤنڈ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ انتظامیہ نے 31 اکتوبر سے میٹرو بس سروس معطل کر رکھی ہے۔
صوبۂ پنجاب کے ضلع چکوال اور اس سے ملحقہ کئی علاقوں میں زیتون کی کاشت کاروبار بن گئی ہے۔ مقامی کسان سبزیوں اور پھلوں کے بجائے زیتون کاشت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ڈينگی سے 2019 میں 70 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ماہرین ڈينگی کے پھيلاؤ کی بڑی وجوہات موسمياتی تبديلی، درجہ حرارت میں اضافے اور مسلسل بارش کو قرار دے رہے ہیں۔
اسی کی دہائی میں افغان جنگ کے باعث لاکھوں افغان مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا تو صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مگس بانی کے رجحان میں اضافہ ہوا۔
اسحاق ڈار کے خلاف نيب نے آمدن سے زائد اثاثوں کا ريفرنس دائر کيا ہوا ہے۔ احتساب عدالت ميں بار بار نوٹس کے باوجود پيش نہ ہونے کے باعث عدالت ان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے اور ان کی جائیداد بھی ضبط کر چکی ہے۔
نئی کھدائی کے دوران بازيرہ کے غنڈی نامی پہاڑ ميں ایک عمارت کے آثار ملے ہیں جسے ماہرین ہندوؤں کی عبادت گاہ کی دريافت قرار دے رہے ہیں۔
جماعتِ اسلامی کے نائب امير پروفيسر ابراہيم کے مطابق جماعت اسلامی کو مارچ میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت ہی نہیں دی گئی۔ توجہ کشمير کے معاملے پر مرکوز ہے۔
موسمياتی تبديلی اور حدت ميں اضافے کے باعث نہ صرف برفانی چيتے کی نقل و حمل ميں تبديلی مشاہدے میں آئی ہے بلکہ عام چیتا بھی ايسی جگہوں پر ديکھا گيا جو روايتی طور پر اس کا مسکن نہیں ہیں۔
ایک ماہ سے جاری ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث لاکھوں مریض متاثر جب کہ متعدد آپریشنز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
عالمی سطح پر انسداد پوليو مہم ميں پاکستان 1994 ميں شامل ہوا۔ اس وقت وزيراعظم بينظير بھٹو نے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی آصفہ کو سب سے پہلے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔
خواجہ ضیا الدین بٹ کہتے ہیں کہ جیسے ہی مجھے آرمی چیف بنانے کا اعلان ہوا پی ٹی وی اور دیگر سرکاری اداروں میں فوج آ گئی۔ بعد کے حالات سے ثابت ہوا کہ دوسری طرف بھی تیاری مکمل تھی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ مشہود عالم 'دا کيور' فلم ميں ايک ایسے ايجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ايک ويکسين کے ذريعے انسانیت کو بچانا چاہتا ہے۔ مشہود پارکور ایتھلیٹ ہیں جن کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہالی وڈ ڈائریکٹر نے ان سے رابطہ کر کے فلم میں مرکزی کردار آفر کیا۔
خيبر ٹرانسپورٹ ايسوسی ايشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ايسا لگتا ہے کہ لوگوں کو ٹرانسپورٹرز نے صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کيا۔
اس کیس میں 5 لڑکیاں، معاملہ سامنے لانے والے انسان حقوق کے کارکن اور ان کے تین بھائی قتل ہو چکے ہیں۔ عدالتی کارروائی میں 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوئی۔ پانچ افراد عدم ثبوت پر بری ہوئے۔
مزید لوڈ کریں