'حجرہ' پختون ثقافت کا اہم جزو سمجھا جاتا ہے۔ دور جدید میں جہاں بڑے شہروں میں بیٹھک یا ڈرائنگ روم بن گئے وہیں خیبر پختونخوا کے دیہات میں اب بھی لوگ حجروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔ سوات کے شہری محمد ظاہر شاہ خان نے اس ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے حجرے کو ایک نجی میوزیم بنا رکھا ہے۔
حجرے میں قائم سوات کا نجی عجائب گھر

1
خیبر پختونخوا کے دیہات میں اب بھی لوگ خوشی، غمی کے مواقعوں پر 'حجروں' میں جمع ہوتے ہیں

2
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ رجحان اب کم ہو رہا ہے۔ لیکن سوات کی تحصیل مٹہ کے رہائشی محمد ظاہر شاہ نے اس ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنے حجرے میں میوزیم بنا رکھا ہے

3
اس نجی میوزیم میں سوات کی ثقافت سے جڑی اشیا اور نوادرات رکھے گئے ہیں۔ ظاہر شاہ کے بقول اس عجائب گھر میں سیکڑوں سال پرانی اشیا بھی موجود ہیں

4
ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ سوات میں دہشت گردی کے واقعات بڑھنے پر انہیں ان قیمتی اشیا کے تحفظ اور انہیں ایک جگہ اکٹھا کرنے کا خیال آیا