پاکستان کے صوبے خيبر پختونخوا کے ضلع چترال ميں قديم تہذيب کا حامل کیلاش قبيلہ ہر سال 'چاوموس' کا تہوار مناتا ہے۔ اس کی رسومات روایتی، سالوں پرانی اور نہایت دلچسپ ہوتی ہیں۔
چاوموس، چترال کی قدیم تہذیب کو اُجاگر کرتا تہوار

1
رسومات کی ادائیگی کے دوران کيلاش کے بزرگ اپنے وقتوں کی بہادری کی داستانيں نوجوانوں سے بيان کرتے ہيں۔ داستان سنانے والوں میں خواتین بھی حصہ لیتی ہیں۔

2
کیلاش قبیلے کے مرد ہوں یا خواتین، بڑھ چڑھ کر اور نہایت جوش و جذبے کے ساتھ اس تہوار کی رسومات ادا کرتے ہیں۔

3
چاوموس فیسٹیول کی تقریبات سات دسمبر سے شروع ہوتی ہیں جو دو ہفتوں تک جاری رہتی ہیں۔ فیسٹیول کی تقریبات عموماً وادی بمبوريت ميں منائی جاتی ہیں۔ اس تہوار ميں کيلاش قبيلے کے لوگ مختلف رسميں ادا کرتے ہيں۔ اس روایت کا مقصد علاقے ميں خوشحالی اور اس قديم تہوار کی اہميت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ لوگ رسمی گانے اور روایتی نغمے گنگنا کر خوشی کا اظہار کرتے ہيں۔

4
چاوموس کے موقع پر ہر سال کثير تعداد ميں ملکی اور غير ملکی سياح وادی کيلاش کا رُخ کرتے ہيں۔