پاکستان کے صوبے خيبر پختونخوا کے ضلع چترال ميں قديم تہذيب کا حامل کیلاش قبيلہ ہر سال 'چاوموس' کا تہوار مناتا ہے۔ اس کی رسومات روایتی، سالوں پرانی اور نہایت دلچسپ ہوتی ہیں۔
چاوموس، چترال کی قدیم تہذیب کو اُجاگر کرتا تہوار

5
سات دسمبر سے شروع ہونے والے سال کے آخری تہوار ميں کيلاش قبيلے کے لوگ مختلف رسميں ادا کرتے ہيں۔ اس روایت کا مقصد علاقے ميں خوشحالی اور اس قديم تہوار کی اہميت کو اجاگر کرنا ہوتا ہے۔ لوگ رسمی گانے اور روایتی نغمے گنگنا کر خوشی کا اظہار کرتے ہيں۔

6
کیلاش کے مکین مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔ ان رسومات ميں سے ايک 'شارابيريک' رسم ہے جس میں لوگ اپنے گھروں ميں آٹے سے مختلف اشيا، جیسے مارخور، گائے، بزرگوں کی نشانياں اور ديگر اشيا بنانے کے بعد اُنہیں دھوپ ميں رکھتے ہیں اور تياری مکمل ہونے پر اُنھيں اپنے عزيز و اقارب کو بطور تحفہ دے دیتے ہیں۔

7
تہوار کے دوران بچے بچياں روايتی کيلاشی لباس زيب تن کيے تمام رسومات انتہائی عقيدت و احترام سے ادا کرتے ہيں۔

8
ايک رسم کے مطابق ديوتا سجی گور کے سامنے کئی بکروں کی قربانی کی جاتی ہے اور پھر اُنہیں بھون کر کھايا جاتا ہے۔ تہوار کی خاص دلچسپی خواتین کا وہ روایتی لباس اور بال بنانے کے طریقے ہیں جو قبیلے کی خاص پہچان ہیں۔