پاکستان کے صوبے خيبر پختونخوا کے ضلع چترال ميں قديم تہذيب کا حامل کیلاش قبيلہ ہر سال 'چاوموس' کا تہوار مناتا ہے۔ اس کی رسومات روایتی، سالوں پرانی اور نہایت دلچسپ ہوتی ہیں۔
چاوموس، چترال کی قدیم تہذیب کو اُجاگر کرتا تہوار

9
تہوار کے آخری روز مقامی لوگوں کا ايک گروہ لومڑی کو پہاڑوں ميں ڈھونڈتا ہے جو اس تہوار کی خاص دلچسپی ہے۔ چند گھنٹوں کی مسافت کے بعد قبيلے کے لوگ لومڑی کو ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ اس تہوار کا بنيادی مقصد گزرے سال کو الوداع جب کہ نئے سال کو خوش آمديد کہنا ہوتا ہے۔

10
اس دفعہ چاوموس فیسٹیول کی خاص بات يہ تھی کہ پہلی مرتبہ سياحوں کے لیے 'شيخاندہ' نامی مقام کھولا گيا تھا۔ جہاں مختلف مقابلے ہوتے ہيں۔ اس تہوار کے اختتام پر کئی جوڑے زندگی کے بندھن ميں بھی بندھ جاتے ہيں۔

11
تہوار کے دنوں میں خواتين کے لیے بکرياں ذبح کی جاتی ہيں کيوں کہ اُنہیں عقائد کے مطابق بکرے کھانا منع ہے۔

12
ايک اور تہوار 'منڈ ہيک' کے موقع پر قبيلے کے لوگ ہاتھوں ميں پائن درخت کی لکڑی ميں آگ لگا کر اپنے عزيز و اقارب کی ياد ميں کچھ دیر خاموشی اختيار کرتے ہيں۔ اس رسم ميں بون فائر کا انعقاد بھی کيا جاتا ہے۔