اس کیس میں 5 لڑکیاں، معاملہ سامنے لانے والے انسان حقوق کے کارکن اور ان کے تین بھائی قتل ہو چکے ہیں۔ عدالتی کارروائی میں 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوئی۔ پانچ افراد عدم ثبوت پر بری ہوئے۔
عدالت نے پانچ ملزمان کو عدم ثبوت کی وجہ سے بری کر دیا۔ 2012 میں ایک ویڈیو میں پانچ لڑکیاں تالیاں بجاتے ہوئے نظر آئی تھیں جن کو جرگے کے فیصلے کے تحت قتل کر دیا گیا تھا۔
يونس زرگر کو پٹھانہ تير ميں رہتے ہوئے حالات کی نزاکت کا احساس نہیں تھا ليکن پاکستان واپسی پر یہ حقيقت عياں ہوئی کہ حالات کس قدر گھمبير ہيں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر غلام خان ٹرمينل کی بحالی سے کاروبار کو فروغ ملے گا جس معاشی حالات بدلیں گے اور دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے ذوالکیف نے گھر میں ’ببر‘ نامی شیر پال رکھا ہے۔ انہیں بچپن سے ہی شیر پالنے کا شوق تھا۔
پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم سے وابستہ رضاکاروں اور ذمہ داران کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس مہم کے حوالے سے ہونے والے منفی پراپیگنڈے نے اُن کے کام کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔
انتخابات میں حصہ لینے والی ایک خاتون امیدوار کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران وہ گھر گھر گئیں۔ عورتوں کے ساتھ ساتھ مردوں نے بھی مجھے ووٹ دينے کی يقين دہانی کرائی تھی۔
ترجمان جماعت الدعوۃ کے مطابق وہ قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے حافظ سعید کی رہائی کے لیے تمام قانونی راستے استعمال کریں گے۔
سوات سنیما کے منتظم ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سال میں چند پشتو فلمیں ہی بنتی ہیں اور وہ بھی ایک مہینے میں آؤٹ ہو جاتی ہیں۔ لوگ فلم دیکھنے نہیں آتے کیوں کہ ان کو پتا ہے کہ کچھ دنوں کے بعد یہ موبائل پر آ جائے گی۔
گزشتہ سال بھی چکوال کے نواحی علاقے لکھوال میں پر اسرار طور پر متعدد جانور ہلاک ہوگئے تھے اور اس سال اختر حسین نامی شخص کی تین گائیں پر اسرار بیماری کا شکار ہو کر ہلاک ہوچکی ہیں۔