صحافیوں کے خلاف سرکاری اہل کار عموماً انسداد دہشت گردی، سائبر کرائمز اور ہتک عزت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کراتے ہیں
وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک خط میں مغربی دنیا کو باور کرایا ہے کہ اسلام اور پیغمبرِ اسلام پر بعض حلقوں کے حملوں سے بنیاد پرست اور انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔
امریکی سفارت کار خلیل زاد نے بھی تشدد میں کمی نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو متنبہ کیا کہ افغانستان میں سیاسی تصفیے کا دروازہ ہمیشہ کھلا نہیں رہے گا۔
اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ میں افغانستان میں ہلاک و زخمی ہونے والے عام شہریوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے ابتدائی نو کے مقابلے میں 30 فی صد کمی ہوئی ہے۔ البتہ بین الافغان مذاکرات شروع ہونے کے بعد تشدد میں کمی واقع نہیں ہوئی۔
فیس بک کا نگرانی بورڈ فیس بک اور انسٹا گرام پر شائع یا پوسٹ ہونے والے کسی بھی مواد کے بارے میں فیصلے کرنے کا مجاز ہو گا کہ آیا اس مواد کو ان پلیٹ فارمز پر موجود رہنے دیا جائے یا ہٹا دیا جائے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان بجلی کے شعبے کے قرضوں اور نقصانات اور پاکستان میں بڑھتا ہوا قرض تشویش کا باعث ہے اور حکومت کے لیے ان معاملات سے نمٹنا ایک چیلنج ہے۔
افغان رہنما حکمت یار حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے افغان رہنما ہیں۔ افغانستان کی اعلیٰ مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
وزیرِ اعظم پاکستان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آرمینیا کے وزیرِ اعظم نے روسی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ تنازع ناگورنو کاراباخ میں پاکستان کی اسپیشل فورسز بھی آذری فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل ہیں۔
امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت کے مطابق امریکہ اور طالبان نے رواں سال دوحہ میں ہونے والے معاہدے کی جزیات پر سختی سے قائم رہتے ہوئے اقدامات کا از سر نو تعین کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے باقی ماندہ تقریباً 4500 فوجیوں کی واپسی کا انحصار طالبان کے حملوں میں کمی اور کابل حکومت سے امن مذاکرات میں پیش رفت پر ہو گا۔
ایشیا پیسفک گروپ کی طرف سے جاری ہونے والی باہمی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو نگرانی کی فہرست میں مزید برقرار رکھا جائے گا۔
امریکی جریدے فارن پالیسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدت پسند گروپ داعش جنوبی ایشیائی ممالک میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے اور وسط ایشیائی ممالک اور بھارت سے تعلق رکھنے والے شدت پسند اس گروپ میں شامل ہو رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے بقول افغانسان سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا فیصلہ صدر ٹرمپ کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہے، لیکن اس کے خطے کی صورتِ حال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو ہر جگہ مکمل طور پر کسی امتیاز کے بغیر شکست دینا ہو گی اور افغان امن عمل پورے خطے کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
یورپی یونین نے 11 ستمبر کو ایک اعلامیے میں بتایا تھا کہ نئی دہلی نے باسمتی چاول کو بھارت کی پیداوار قرار دینے کی درخواست دی ہے۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کرونا وبا کے دوران یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کو تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر الگ سے فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی فوج کے آذربائیجان کے ساتھ مل کر آرمینیا کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے سے متعلق رپورٹس بے بنیاد ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق خسارے کو کنٹرول کرنے کے لیے جب تک وسیع پیمانے پر اصلاحات نہیں کی جاتیں، خدشہ ہے کہ قومی قرضے اور اخراجات میں تیزی سے اضافہ جاری رہے گا۔
پاکستان آمد سے قبل ایک ٹوئٹ میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اس دورے میں دونوں ممالک کی قیادت دوحہ میں جاری افغان امن مذاکرات اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گی۔
بدھ کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے ورچوئل خطاب میں اشرف غنی نے کہا کہ ایک ریاست اور معاشرے کی حیثیت سے ہم نے طالبان کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے جیسے مشکل فیصلے کیے۔
مزید لوڈ کریں