حکام کے مطابق 12 کاروباری مراکز افغانستان جب کہ 6 ایران کی سرحد سے متصل علاقوں میں قائم کیے جائٰیں گے۔ ابتدائی طور پر 3 مراکز بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کردہ موجودہ کمیشن کی میعاد آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پیر کو بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ رواں سال کرونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون بڑھنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی کشیدگی پاکستان کے لیے چیلنج بن سکتی ہے کہ وہ دونوں ملکوں سے اپنے سفارتی روابط میں توازن کیسے برقرار رکھے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے اور یہ ہمارے آئین اور عالمی سطح پر کرائی گئی یقین دہانیوں کے بھی خلاف ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کو آزادیٔ صحافت یا آزادیٔ اظہار کے اقدام کے طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سالیڈیرٹی فریم ورک کے تحت پیر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کی۔ جب کہ افغان وفد کی قیادت افغان نائب وزیرِ خارجہ میر ویس ناب نے کی۔
وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مختلف جیلوں میں قید کاٹنے والی 67 فی صد سے زیادہ خواتین ایسی ہیں جن کے مقدمات کی ابھی تک ابتدائی سماعت بھی نہیں ہوئی ہے۔
افغان رہنما سے گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان رہنماؤں کو افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جینس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ افغان طالبان کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پیر کو پاکستان پہنچا تھا۔
چین کے صدر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اسلام آباد اور بیجنگ کے مشترکہ طور پر خطے کی امن و ترقی کے لیے کام کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
چین نے کہا ہے کہ بیجنگ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان بین الافغان مذاکرات کے جلد شروع ہونے کا خواہاں ہے۔ چین افغان حکومت کی سربراہی میں امن عمل کی حمایت اور افغان مشاورتی لویہ جرگے کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ 20 سے 21 اگست تک چین کے دورے پر ہوں گے۔ جہاں وہ 'پاکستان چین اسٹریٹجک مذاکرات' کے دوسرے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت نے افغانستان کے یومِ آزادی پر ٹوئٹر پر ایک تہنیتی پیغام میں کہا کہ چیلنجز کے باوجود تمام افغان رہنماؤں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ایک سیاسی معاہدے تک پہنچنا چاہیے۔
سعودی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات کی۔
امریکہ کے نمائندۂ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کے مطابق فریقین جتنا جلد ممکن ہو سکے بین الافغان مذاکرات شروع کریں۔ مذاکراتی ٹیم کی خاتون رکن پر حملہ کرنے والے امن عمل میں تاخیر کر کے اسے سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
جنرل باجوہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس نہ بلانے پر سعودی عرب پر تنقید کی تھی۔
صدر غنی نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والے افغان مشاورتی جرگے نے افغان حکومت کے لیے امن کا ایک لائحہ عمل تجویز کیا ہے جس پر عمل کرنا ضروری ہے۔
عالمی بینک کے اشتراک سے مرتب کی گئی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نصف سے زائد برآمد کنندگان کو ملکی اور غیر ملکی ریگولیٹری قوانین کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر اشرف غنی پیر کو طالبان قیدیوں کی رہائی کے حکم نامے پر دستخط کر دیں گے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے بعد بین الافغان مذاکرات علاقائی استحکام اور عالمی سیکیورٹی کا موجب بنے گا۔
مزید لوڈ کریں