صدر غنی نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ بھی لویہ جرگے کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے جنگ بندی کا اعلان کریں۔
صدر اشرف غنی نے مشاورتی لویہ جرگہ کے مندوبین پر زور دیا کہ وہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنے کی کوئی راہ نکالیں۔ اُن کے پاس ان قیدیوں کو رہا کرنے کا اختیار محدود ہے۔
حال ہی میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد اور کابل ایک دوسرے پر ان حملوں میں پہل کرنے کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔
پاکستان کی برآمدات میں رواں سال مارچ سے کرونا وائرس کے سبب کمی ہونی شروع ہوئی تھی جس کے بعد اب جولائی میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی حقیقی ضروریات سے ماورا اپنی دفاعی استعداد کار کو بڑھا رہا ہے جس سے خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔
چینی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں چینی دوا ساز کمپنی نے پاکستان کو کرونا ویکسین ٹرائلز میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔
پاکستانی ترجمان نے کہا کہ ''افغانستان سے درخواست کی ہے کہ وہ رابطوں اور تعاون کے موجودہ میکنزم کی شرائط کی پابندی کرتے ہوئے، اس پر پوری طرح سے عمل پیرا ہو''
امریکہ کی غیر سرکاری تنظیم نے پاکستان کو اُن ملکوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جنہوں نے جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان کے لیے انسدادِ دہشت گردی، ضابطۂ فوجداری اور دیگر قوانین میں ترامیم ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ضروری ہیں۔
ماہرین کے مطابق آبادی میں اضافے کی شرح کو دو فی صد تک لانا ہو گا۔ خاندانی منصوبہ بندی کے اقدامات کے پیشِ نظر ماہرین کے خیال میں یہ ہدف حاصل کرنا ایک چیلنج ہے۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر 19 جولائی کو اپیل دائر کرنے سے متعلق آرڈیننس کی میعاد ختم بھی ہو گئی تو بھی کلبھوشن کو اپیل دائر کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
فہرست میں نام شامل کیے جانے کے بعد نور ولی محسود کے اثاثے منجمد کر کے ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
افغانستان میں انسانی حقوق کے آزاد کمیشن نے کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں 2019 کےابتدائی چھ ماہ کے مقابلے میں 11 فی صد کمی ہوئی ہے۔
زلمے خلیل زاد نے کہا کہ "ہم دوحہ میں 29 فروری کو امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 135 دن کے سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں۔"
پاکستان نے ہمسایہ ملک افغانستان کی درخواست پر واہگہ بارڈر کو رواں ماہ 15 جولائی سے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سرحد کرونا وائرس کے باعث بند ہے۔
حال ہی میں ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے سیاحتی شعبے پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کی وجہ سے خطے کی مجموعی آمدنی میں اربوں ڈالر کی کمی متوقع ہے۔
طالبان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کی طرف سے ان کے 600 قیدیوں کی رہائی سے انکار کی وجہ سے بین الافغان مذاکرات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین، پاکستانی کشمیر میں پن بجلی منصوبہ شروع کر کے یہ پیغام دے رہا ہے کہ وہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو اس کا مستقل حصہ تسلیم کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک خطے کے ممالک کا اس پر اتفاق رائے نہ ہو۔ اب امریکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ساتھ لے کر چلنے کا خواہاں ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن رپورٹ یہ بتانے سے قاصر رہی کہ یہ صرف اسی لیے ممکن ہوا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں اور گروہوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا۔
مزید لوڈ کریں