امریکی وسط مدتی انتخابات کو صدر جوبائیڈن کی گزشتہ دو سالہ کارکردگی کے لیے ریفرنڈم طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ کانگریس کی تمام اور سینٹ کی ایک تہائی نشستوں پر ہونے والے ان انتخابات کے نتائج امریکہ کو کس طرح متاثر کریں گے؟ جانیے فائزہ بخاری سے
امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں پنسلوینیا کی سیٹ پر ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مشہور ٹی وی میزبان ڈاکٹر اوز الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ کی ندا سمیر نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ پنسلوینیا کے مسلمان، جن کی اکثریت ڈیموکریٹ ہے، ریپبلکن مسلمان امیدوار کو ووٹ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔
ایک دہائی قبل کولوراڈو اور واشنگٹن میں تسکین اور تفریح کے لیے بھنگ کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد امریکہ میں کیلی فورنیا اور نیویارک جیسی زیادہ آبادی رکھنے والی ریاستوں سے لے کر میئن اور ورمونٹ جیسی چھوٹی اور دیہی آبادی رکھنے والی ریاستیں بھی بھنگ سے پابندی ختم کرچکی ہیں۔
کروڑوں امریکی شہری ایوان نمائندگان کی تمام 435 نشستوں اور سینیٹ کی 100 میں سے 35 نشستوں کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ چار کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ووٹر ذاتی طور پر یا بذریعہ ڈاک پہلے ہی ووٹ کا حق استعمال کر چکے ہیں۔
قانون ساز ایوانوں میں ری پبلکن کی اکثریت سے بائیڈن کے لیے اپنے دورِ صدارت کے آئندہ دو برسوں میں اپنے سیاسی ایجنڈے کے مطابق قانون سازی لگ بھگ ناممکن ہوجائے گی۔
تین بار کے علاوہ 100 برسوں کے دوران وسط مدتی انتخابات میں حکمران جماعت کی کانگریس میں نشتیں نہ صرف کم ہوئی ہیں بلکہ ان میں خاصی بڑی کمی واقع ہوئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئینی طور پر امریکہ کی کوئی سرکاری یا ’آفیشل‘ زبان نہیں ہے البتہ عام بول چال اور دفتری کارروائی وغیرہ میں سب سے زیادہ انگریزی استعمال ہوتی ہے۔
امریکی اور پاکستانی سینیٹ میں نشستوں کی تعداد میں کوئی فرق نہیں البتہ امریکی سینیٹرز براہ راست انتخاب کے ذریعے سینیٹ تک پہنچتے ہیں جبکہ پاکستان کی سینیٹ کے اراکین منتخب نمائندے نہیں ہوتے۔ مزید جانیے فائزہ بخاری سے۔
امریکہ میں آٹھ نومبر کو وسط مدتی انتخابات ہورہے ہیں جن میں ریاستی اسمبلیوں کے ارکان کا بھی انتخاب بھی ہوگا۔ امریکہ کے ریاستی قانون ساز اداروں اور پاکستان کی صوبائی اسمبلیوں کے درمیان کیا فرق ہے؟ دلچسپ حقائق جانیے فائزہ بخاری سے۔
امریکہ میں آٹھ نومبر کو ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ امریکہ میں مقیم مسلمان ان وسط مدتی انتخابات میں کتنی دلچسپی لے رہے ہیں، ان کے مسائل کیا ہیں، اور انہیں ان مسائل کے حل ہونے کی کتنی امید ہے؟ جانیے صباہ شاہ خان کی اس رپورٹ میں۔
لگ بھگ امریکہ کی نصف ریاستوں میں ایسے قوانین موجود ہیں جن میں ووٹر کو کسی دوسرے شخص کے ذریعے اپنا ووٹ ڈاک یا بیلٹ جمع کرانے کے مخصوص ڈبوں تک پہنچانے کی سہولت دی گئی ہے۔
صدر بائیڈن نے اپنی تقریر میں ایوان زیریں کی اسپیکر ننسی پیلوسی کے شوہر پر ہونے والے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے انتخاب چوری کیے جانے کے جھوٹے دعوؤں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران سیاسی تشدد کو ایندھن فراہم کرنے اور ووٹروں کو خوف زدہ کرنے میں خطرناک حد تک اضافہ کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available