وسط مدتی انتخابات میں اگر ایوانِ نمائندگان میں صدر کی جماعت کو اکثریت حاصل نہ ہو تو اسے اپنی پالیسیوں پر عمل درآمد میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہی معاملہ سینیٹ کا بھی ہے۔
نوجوانوں کے اس گروہ کو جسے جنریشن’ زی ‘ کہا جاتا ہے امریکی تاریخ کی سب سے متنوع نسل ہے۔ انہیں اس وقت،امریکہ میں مقامی یا وفاقی سطح پرجو سیاسی قیادت ہے، اس میں اس تنوع کی عکاسی نظر نہیں آتی۔ ’لوگوں کو ان جگہوں پر نہ دیکھ پانا جہاں وہ خود کو دیکھنا چاہتے ہیں‘
امریکہ میں رواں برس شیڈول وسط مدتی انتخابات میں یہ بھی تعین ہو گا کہ ایوانِ نمائندگان میں کسے اکثریت حاصل ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق قومی اور عالمی معاملات کا بھی ان انتخابات پر اثر پڑے گا۔ ان انتخابات کے نتائج کا امریکہ اور چین کے تعلقات پر کیا اثر پڑے گا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔۔۔
امریکہ میں وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں، جس میں رائے عامہ جانچنے والے اداروں کے مطابق ری-پبلکن پارٹی کے حق میں نتائج آ سکتے ہیں۔ ری-پبلکن پارٹی یوکرین کو دی جانے والی امداد پر سوالات اٹھاتی رہی ہے۔ ایسے میں یوکرین کے لیے امریکی حمایت کا مستقبل کیا ہوگا؟ جانیے اس رپورٹ میں۔
دو سال پہلے سے ریپبلکن پارٹی کی حمایت کرنے والے لوگ اب ڈیموکریٹس کے مقابلے میں کہتے ہیں کہ جمہوریت ٹھیک کام نہیں کر رہی ہے۔ اس سال اڑسٹھ فیصد ریپبلکن دو سال پہلے کے بتیس فیصد کے مقابلے میں ایسا محسوس کرتے ہیں۔
بائیڈن کے منصوبے میں ایک لاکھ 25 ہزارسالانہ سے کم آمدنی والے طابعلموں یا ڈھائی لاکھ ڈالر سالانہ سے کم آمدنی والے گھرانوں کے لئے وفاقی تعلیمی قرض میں سے 10 ہزار ڈالر کی منسوخی کے لئے کہا گیا ہے اور اس کے تحت 20 لاکھ اہل امریکیوں کے وفاقی تعلیمی قرضے مکمل طور پر معاف کر دئے جائیں گے ۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد بھی اپنے حمایتیوں کے بل پر انتخابات میں شکست کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ امریکی انتخابات میں انہیں ووٹر فراڈ کے ذریعے ہٹایا گیا۔
سعودی عرب سمیت تیل پیدا کرنےوالےممالک کی طرف سے روس کے ساتھ مشاوت کے بعد پیداوار میں کمی سےامریکہ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے اس فیصلے سے واشنگٹن اور ریاض کے تعلقات کو بھی دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے، واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک میں منعقدہ مذاکرے پر مبنی رپورٹ
بائیڈن انتظامیہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ایسا اوپیک پلس کے پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے اچھی خبر نہیں۔
بائیڈن انتظامیہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ملک میں نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے اچھی خبر نہیں سمجھی جا رہی۔ رپورٹ دیکھیے۔
صدر بائیڈن نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظرثانی کی جائے۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available