پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت گرین شرٹس نے 353 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سلمان آغا 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ رضوان نے 122 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کے دو فاسٹ بالر کپتان پیٹ کمنز اور جوش ہیزل وڈ انجری کی وجہ سے پہلے ہی اسکواڈ سے الگ ہو گئے تھے اور اب مچل اسٹارک کی صورت میں آسٹریلوی بالنگ اٹیک کو یہ تیسرا بڑا دھچکا ہے۔
امریکہ میں فٹ بال کے فائنل 'سپر بول' میں فلاڈیلفیا ایگلز نے کنساس سٹی چیفس کو 22 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دے دی ہے اور ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کی موجودگی سے ٹیم کمبی نیشن متاثر ہوا ہے۔ تاہم کوشش ہو گی کہ بہترین کھلاڑی میدان میں اُتاریں۔
امریکہ میں 'سپر بول' محض ایک ایونٹ نہیں بلکہ یہ امریکی کلچر کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اتوار کو نیشنل فٹ بال لیگ کی دو بہترین ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مزید بتا رہی ہیں سعدیہ زیب رانجھا۔
آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں 12 امپائروں کا پینل گراؤنڈ پر فرائض انجام دے گا جب کہ تین امپائروں کا پینل میچ ریفری کے طور پر ذمے داری نبھائےگا۔
پنجاب کے شہر بہاولپور کے کھلاڑی سہیل عدنان نے تباہ حال اسکواش کورٹ سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ کھیل کی لگن انہیں 'برٹش جونیئر اوپن اسکوائش ٹائٹل' جیتنے تک لے گئی۔ ان کے بقول والد نے صرف ان کے شوق کو دیکھتے ہوئے اپنا پیٹ کاٹ کر ایک مہنگا کھیل کھیلنے دیا۔ ضیاءالرحمٰن کی رپورٹ دیکھیے۔
پی سی بی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان انجری اور بیماری کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ وہ جون 2024 سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دُور تھے۔
میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ناہیدہ سپن کا کہنا تھا کہ "ہم دوبارہ صرف اپنی ٹیم ہی نہیں بنا رہے بلکہ ہم یہاں سے تبدیلی کی تحریک بھی شروع کر رہے ہیں۔ ہماری اس میچ سے بڑی امیدیں ہیں کیوں کہ یہ میچ افغان خواتین کے لیے تعلیم، کھیل اور مستقبل کے لیے دروازے کھول سکتا ہے۔"
ویسٹ انڈیز نے میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پاکستان کو 254 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم اسپن بالنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پاکستانی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوئی۔
بھارتی میڈیا میں کئی روز سے خبریں چل رہی تھیں کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لوگو کے ساتھ 'پاکستان' پرنٹ نہیں ہو گا۔
جوس بٹلر نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ بائیکاٹ اس کا حل ہے۔ یقیناً ایک کھلاڑی کے طور پر آپ نہیں چاہتے کہ سیاسی صورتِ حال کھیل پر اثر انداز ہو۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے جائیں گے اور ایک اچھا ٹورنامنٹ ہو گا۔
مزید لوڈ کریں
No media source currently available